• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا ٹائٹل جیت گئے تو پہلا کام کیا کریں گے؟

شائع November 17, 2020
لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کے ساتھ ہمیشہ مداحوں کی ہمدردیاں رہی ہیں— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
لاہور قلندرز کے مالک فواد رانا کے ساتھ ہمیشہ مداحوں کی ہمدردیاں رہی ہیں— فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

پاکستان سپر لیگ(پی ایس ایل) کا فائنل میچ شروع ہونے میں بس کچھ ہی دیر باقی ہے اور فائنل میچ سے قبل دونوں ٹیموں اور شائقین کے ساتھ ساتھ فرنچائز مالکان کا جوش و جذبہ بھی عروج پر پہنچ چکا ہے۔

گزشتہ چاروں سیزنز میں لاہور قلندرز کی ٹیم کی کارکردگی انتہائی غیرمعیاری رہی جس کا سبسے بڑا ثبوت یہ ہے کہ وہ تمم ایڈیشنز میں آخری نمبر رہے۔

مزید پڑھیں: پی سی ایل 5 فائنل: بات ’پائے بمقابلہ نہاری‘ جیسے جگتوں سے کہیں آگے نکل گئی ہے

لیکن ٹیم کی خراب کارکردگی سے قطع نظر لاہور قلندرز کی فرنچائز کے مالک فواد رانا شائقین کے ہر دلعزیز رہے ہیں اور قلندرز کی خراب کارکردگی پر مداحوں نے ہمیشہ ان سے یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔

بالآخر چار سیزنز کے بعد اپنی ٹیم کے فائنل میں پہنچنے پر لاہور قلندرز کے مالک انتہائی پرجوش ہیں لیکن ساتھ ساتھ میدان میں تماشائیوں کی کمی بھی محسوس کررہے ہیں اور انہوں نے یہ بھی بتا دیا کہ ٹائٹل جیتنے کی صورت میں وہ پہلا کام کیا کریں گے۔

ڈان نیوز کے پروگرام ری پلے میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے فواد رانا نے کہا کہ شائقین کی عدم موجودگی کی وجہ سے چیئرمین باکس میں وہ ماحول نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں: حارث! اگلی دفعہ مجھے گیند آرام سے کرنا، شاہد آفریدی

'دو مرتبہ تالی ماری تو اطراف میں کوئی نہیں تھا، ادھر ادھر دیکھنے کے بعد میں خود ہی چپ ہو گیا'۔

انہوں نے کہا کہ میں اس لیے جیتنا چاہتا ہوں کہ جو ہم نے نئے کھلاڑیوں کو مواقع فراہم کیے ہیں ہم اس تسلسل کو برقرر رکھیں اور لوگوں کی امید حقیقت کا روپ دھار جائے۔

لاہور قلندرز کے مالک نے دما دم مست قلندر کا نعرہ لگاتے ہوئے کہا کہ یہ دونوں ہماری ٹیمیں ہیں اور ہم کراچی میں مکمل محبت کےساتھ زندہ دلان لاہور کا جوش و جذبہ لے کر میدان میں اتریں گے

ایک سوال کے جواب میں فواد رانا نے کہا کہ ٹائٹل جیتنے کے بعد میں سب سے پہلے کراچی میں تھیلیسیمیا ہسپتال جاؤں گا، میں وہاں پچھلے سال بھی گیا تھا، میں نے ان بچوں سے وعدہ کیا تھا کہ میں جیتنے کی صورت میں ان کے ساتھ آ کر جشن مناؤں گا۔

مزید پڑھیں: کنگز بمقابلہ قلندرز: 'کل پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے بڑا میچ ہوگا'

انہوں نے کہا کہ اس کے علاوہ میں میرپور میں کشمیر اورفن ریلیف ٹرسٹ(پورٹ) میں جاؤں گا، یہاں زلزلے میں یتیم ہونے والے 300-400 بچے موجود ہیں اور یہ ایک بہترین سہولت ہے، میں ان کے پاس بھی جاؤں گا۔

لاہور قلندرز کے مالک نے کہا کہ ٹائٹل جیتنے کی صورت میں وہ یہ ٹرافی تھیلیسیمیا اور کشمیر کے یتیم بچوں کے نام کریں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024