• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

کورونا کی دوسری لہر میں تیزی، مزید 2 ہزار 738 افراد متاثر، 36 اموات

شائع November 20, 2020 اپ ڈیٹ November 21, 2020
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 868 مریض صحتیاب ہوئے—فائل فوٹو: رائٹرز
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں 868 مریض صحتیاب ہوئے—فائل فوٹو: رائٹرز

دنیا کے مختلف ترقی یافتہ ممالک کی صورتحال تبدیل کرکے رکھ دینے والے مہلک نوول کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں پاکستان میں بھی اضافہ ہورہا ہے۔

ملک میں اس وائرس سے متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 665 ہے جس میں سے 3 لاکھ 27 ہزار 542 صحتیاب ہوئے ہیں جبکہ اموات کی تعداد 7 ہزار 561 تک پہنچ گئی ہیں۔

گزشتہ 24 گھنٹوں میں ملک میں کورونا وائرس کے 2 ہزار 738 کیسز اور 36 اموات کا اضافہ رپورٹ ہوا جبکہ 868 مریض صحتیاب بھی ہوئے جس کے بعد فعال کیسز کی تعداد 33 ہزار 562 تک پہنچ گئی۔

خیال رہے کہ ملک میں اس عالمی وبا کا پہلا کیس 26 فروری 2020 کو رپورٹ ہوا تھا جس کے بعد سے جون تک وبا کے پھیلاؤ میں تیزی دیکھی گئی۔

تاہم جولائی میں صورتحال بہتر ہونا شروع ہوئی اور یہ سلسلہ ستمبر کے اوائل تک جاری رہا۔

جس کے بعد ستمبر کے اواخر سے ایک مرتبہ پھر کیسز میں اضافہ ہونا شروع ہوا اور اکتوبر میں اس میں مزید تیزی آگئی، جس کا رجحان نومبر میں بھی نظر آرہا ہے اور ملک میں مثبت کیسز کی شرح 5 فیصد سے تجاوز کرگئی ہے۔

آج 20 نومبر کو ملک میں کورونا وائرس کی صورتحال کچھ اس طرح ہے۔

سندھ

صوبہ سندھ جو اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر ہے وہاں 24 گھنٹوں میں مزید ایک ہزار 193 کیسز کا اضافہ ہوا اور مجموعی طور پر متاثرہ افراد کی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752تک پہنچ گئی۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق 24 گھنٹوں میں مزید 16 مریض وبا کے باعث انتقال کر گئے جس سے اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 780 تک جا پہنچی۔

پنجاب

صوبہ پنجاب میں گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران کورونا کے 609 نئے کیسز سامنے آئے جس کے بعد یہاں متاثرین کی تعداد ایک لاکھ28 ہزار 893 ہوگئی۔

صوبے میں وبا کی وجہ سے مزید 15 مریض انتقال کر گئے تاہم محکمہ صحت پنجاب نے مارچ سے نومبر کے دوران کورونا وائرس مریضوں کے ڈیٹا کا آڈٹ کیا جس کے نتیجے میں صوبے میں اموات کی تعداد میں اضافی 292 ہلاکتوں کا اندارج کر دیا گیا۔

ان نئے اعدادو شمار کے بعد پنجاب میں اموات کی مجموعی تعداد 2 ہزار 811 تک جا پہنچی ہے۔

خیبرپختونخوا

صوبہ خیبرپختونخوا میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران مزید 307 افراد کو وبا نے متاثر کیا جس کے بعد مجموعی متاثرین کی تعداد 43 ہزار 359 ہوگئی۔

اس کے علاوہ کورونا وائرس کے سبب ایک اور مریض جان کی بازی ہار گیا جس سے اموات کی تعداد ایک ہزار 319 تک پہنچ گئی۔

بلوچستان

صوبے میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں 60 کیسز سامنے آئے اور یوں مجموعی کیسز 16 ہزار 642 ہوگئے۔

بلوچستان میں کورونا وائرس سے مرنے والوں کی تعداد میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ایک کا اضافہ ہوا اور یہ 158 تک پہنچ گئی۔

اسلام آباد

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق دارالحکومت اسلام آباد میں وبا کے مزید 441 کیسز کی تصدیق ہوئی جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 25 ہزار 719 ہوگئی۔

دارالحکومت میں کورونا سے مزید ایک مریض جاں بحق ہوا جس کے بعد یہاں اموات بڑھ کر 266 ہوگئیں۔

آزاد کشمیر

کورونا سے متعلق سرکاری ویب سائٹ کے مطابق آزاد کشمیر میں کورونا کے 116 نئے کیسز سامنے آنے کی تصدیق ہوئی جس کے بعد وادی میں متاثرین کی تعداد 5 ہزار 806 ہوگئی۔

آزاد کشمیر میں وائرس سے 2 اموت بھی ہوئیں اور یوں یہ تعداد 134 تک پہنچ گئیں۔

گلگت بلتستان

گلگت بلتستان میں وبا کے 12 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد یہاں متاثرہ افراد کی تعداد 4 ہزار 494 ہوگئی۔

وادی میں اموات میں کوئی اضافہ نہیں ہوا اور جاں بحق مریضوں کی تعداد 93 پر برقرار ہے۔

صحتیاب افراد

پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے صحتیاب ہونے کا سلسلہ بھی جاری ہے اور گزشتہ 24 گھنٹوں میں مزید 868 افراد شفایاب ہوئے۔

سرکاری اعداد و شمار کے مطابق ان مریضوں کے شفایاب ہونے کے بعد مجموعی طور پر یہ تعداد 3 لاکھ 27 ہزار542 ہوگئی۔

مجموعی صورتحال

ملک میں عالمی وبا کے کیسز، اموات اور صحتیاب افراد کی تعداد میں اضافے کے بعد اگر مجموعی صورتحال پر نظر ڈالیں تو وہ کچھ اس طرح ہے:

مصدقہ کیسز: 368665

صحتیاب: 327542

اموات: 7561

فعال کیسز: 33562

ملک میں اس وائرس سے سب سے زیادہ متاثر صوبے سندھ اور پنجاب ہیں، صوبہ سندھ میں متاثرین کی مجموعی تعداد ایک لاکھ 59 ہزار 752 ہے جبکہ پنجاب میں یہ تعداد ایک لاکھ 12 ہزار 893 تک پہنچ چکی ہے۔

صوبہ خیبر پختونخوا میں کورونا وائرس سے 43 ہزار 359 افراد متاثر ہوچکے ہیں جبکہ صوبہ بلوچستان میں وبا میں مبتلا ہونے والوں کی تعداد 16 ہزار 642 ہے۔

علاوہ ازیں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 25 ہزار 719، آزاد کشمیر میں 5 ہزار 806 اور گلگت بلتستان میں 4 ہزار 494 افراد عالمی وبا کا شکار ہوچکے ہیں۔

ملک میں کورونا سے اموات کی تعداد:

سندھ: 2780

پنجاب: 2811

خیبرپختونخوا: 1319

بلوچستان: 158

اسلام آباد: 266

آزاد کشمیر: 134

گلگت بلتستان: 93

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024