• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

یوکرینی شہر کیف پر روسی ‘کامیکازے’ ڈرون حملے سے 3 افراد ہلاک

شائع October 17, 2022
عمارت کا ایک حصہ تباہ ہونے کے نتیجے میں گہرا دھواں سڑکوں پر پھیل گیا — فوٹو: رائٹرز
عمارت کا ایک حصہ تباہ ہونے کے نتیجے میں گہرا دھواں سڑکوں پر پھیل گیا — فوٹو: رائٹرز
عمارت کا ایک حصہ تباہ ہونے کے نتیجے میں گہرا دھواں سڑکوں پر پھیل گیا— فوٹو: رائٹرز
عمارت کا ایک حصہ تباہ ہونے کے نتیجے میں گہرا دھواں سڑکوں پر پھیل گیا— فوٹو: رائٹرز

روسی ‘کامیکازے’ ڈرون اور میزائل حملوں کی نئی لہر میں یوکرین کے شہر کیف کی رہائشی عمارتوں اور پاور سہولیات کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ‘رائٹرز’ کے مطابق یوکرین کے دارالحکومت کے میئر نے بتایا کہ ضلعے شیوک چینکی وسکوی میں ‘کامیکازے’ ڈرون کے رہائشی عمارت پر حملے کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہوگئے جس میں حاملہ خاتون بھی شامل تھی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ دھماکوں اور فائرنگ کی آواز سے علاقہ گونج اٹھا جب کہ سیکیورٹی فورسز خودکار ہتھیاروں سے ڈرونز کو مارنے کی کوشش کر رہے تھے۔

اپارٹمنٹ بلاک کے بیسٹمنٹ میں پناہ لینے والی 47 سالہ خاتون وکیل عالا ولوشکو نے بتایا کہ یہ پہلے ہی روایت بن چکی ہے کہ یوکرین کے لوگ پیر کو میزائلوں کی آوازوں سے جاگتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین کے 40 مقامات پر روس کے میزائل حملے، نیٹو کا یورپی فضائی نظام کا منصوبہ

عمارت کا ایک حصہ تباہ ہونے کے نتیجے میں گہرا دھواں سڑکوں پر پھیل گیا، فائر فائٹرز نے ملبہ اٹھانا شروع کیا، ایسا لگا جیسے زمین کو کھودا گیا ہے۔

عالا ولوشکو کا کہنا تھا کہ میرا بھاگنے کا کوئی ارادہ نہیں ہے، میں پُرسکون ہوں، میں خوف زدہ نہیں ہوں، ہم اپنے گھر پر رہیں گے، جب تک ممکن ہوگا ہم کیف میں رکے رہیں گے۔

70 سالہ ریٹائرڈ اولی کیسی نے بتایا کہ وہ کیف میں اپنی اہلیہ کو گاڑی میں دفتر چھوڑنے جارہے تھے جب انہوں نے اپنے فون پر دھماکوں کی رپورٹس دیکھیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہر واقعے پر میرے اندر غصہ بڑھ رہا ہے، میں ڈرا ہوا نہیں ہوں، میں اپنے کتے کے لیے پریشان ہوں۔

24 فروری کو شروع ہونے والی جنگ کے بعد گزشتہ ہفتے روس نے بڑے پیمانے پر میزائل حملے کیے تھے، اس کے ایک ہفتے بعد متعدد علاقوں میں فضائی حملے رپورٹ ہوئے ہیں۔

مزید پڑھیں: روس کا یوکرین کے 4 علاقوں کے انضمام کے اعلان کا فیصلہ

یوکرین کے صدر ولودیمیر زیلنسکی نے ٹیلی گرام میسیجنگ ایپ پر لکھا کہ پوری رات اور صبح دشمن نے شہری آبادی کو کامیکازے ڈرونز اور میزائل حملوں سے خوفزدہ کیا۔

وزیر داخلہ نے رپورٹرز کو بتایا کہ متعدد ہلاکتیں دارالحکومت سے باہر بھی رپورٹس ہوئی ہیں، روس نے 40 ڈرونز کو تعینات کیا تھا، جن میں سے زیادہ تر کو یوکرین کی فضائیہ نے مار گرایا۔

انرجی انفرااسٹرکچرکو نشانہ بنایا گیا

یوکرین کے نیشنل گرڈ آپریٹر نے بتایا کہ یوکرین کے مرکزی اور شمالی خطوں میں توانائی کے انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا گیا لیکن پاور سسٹم کنٹرول میں ہے، انہوں نے یوکرین کے لوگوں پر زور دیا کہ وہ بجلی کا کم سے کم استعمال کریں تاکہ نیشنل پاور سسٹم پر زیادہ دباؤ نہ آئے۔

روس نے کہا کہ اس نے ملٹری اور انرجی انفرااسٹرکچر کو نشانہ بنایا جبکہ جان بوجھ کر شہریوں کو نشانہ بنانے کی تردید کی۔

یہ بھی پڑھیں: یوکرین تنازع: روس کو ترک صدر کی جانب سے ثالثی کی امید

کیف میں رائٹرز کے رپورٹرز نے ڈرون کا ایک حصہ دیکھا جو حملے میں استعمال ہوا تھا اس پر لکھا تھا ‘فار بیلگورڈ’۔

روسی خطے بیلگورڈ کے گورنر نے یوکرین کی فورسز پر الزام لگایا کہ اس نے خطے میں متعدد بار شیلنگ کی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024