• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

نسیم شاہ انگلینڈ کے ‘لیجنڈ ’ جیمز اینڈرسن سے سیکھنے کے خواہاں

شائع November 29, 2022 اپ ڈیٹ November 30, 2022
ان کا کہنا تھا کہ جب بہترین باؤلر زخمی ہو جائے تو بہت فرق پڑتا ہے— فوٹو: نسیم شاہ / ٹوئٹر
ان کا کہنا تھا کہ جب بہترین باؤلر زخمی ہو جائے تو بہت فرق پڑتا ہے— فوٹو: نسیم شاہ / ٹوئٹر

پاکستانی کھلاڑی نسیم شاہ نے کہا ہے کہ انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن لیجنڈ ہیں، میں نے ان سے سیکھا ہے اور مزید سیکھوں گا۔

انگلینڈ کے فاسٹ باؤلر جیمز اینڈرسن نے 2003 میں جب ٹیسٹ کرکٹ کھیلنا شروع کی اس وقت پاکستان کے تیز گیند باز نسیم شاہ بمشکل 3 مہینے کے تھے۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے ’اے ایف پی‘ کے مطابق دونوں کھلاڑی اپنی اپنی ٹیم کے فاسٹ باؤلنگ اٹیک کی قیادت کریں گے، پاکستان کی سرزمین پر 17 سال بعد انگلینڈ جمعرت کو راولپنڈی میں اپنا پہلا ٹیسٹ میچ کھیلے گی۔

19 سالہ نسیم شاہ نے جیمز اینڈرسن کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ 40 سالہ تجربہ کار فاسٹ باؤلر سے سیکھنے کی کوشش کریں گے۔

راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں ٹریننگ کے بعد ایک صحافی نے نسیم شاہ کا موازنہ جیمز اینڈرسن کے ساتھ کرتے ہوئے ایک سوال پوچھا جس پر نسیم شاہ نے کہا کہ جیمز اینڈرسن لیجنڈ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ میں نے ان سے سیکھا ہے اور مزید سیکھوں گا۔

نسیم شاہ نے 2019 میں آسٹریلیا کے دورے میں ڈیبیو کرنے کے بعد تیزی سے ترقی کی ہے۔

اُس برس انہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 5 کھلاڑیوں کو آؤٹ کرنے والے سب سے کم عمر فاسٹ باؤلر کا اعزاز حاصل کیا تھا، کراچی میں کھیلے جانے والے سری لنکا کے خلاف میچ میں وہ صرف 16 برس اور 307 دن کے تھے۔

دو مہینے بعد راولپنڈی میں بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ میچ میں وہ ہیٹرک کرنے والے سب سے کم عمر کھلاڑی بنے تھے۔

ان ریکارڈز کے باوجود نسیم شاہ نے جیمز اینڈرسن کی بھرپور تعریف کی ہے، جنہوں نے ٹیسٹ کرکٹ میں 667 وکٹیں حاصل کر کے تیسرے نمبر پر ہیں، ان سے آگے صرف سری لنکا کے مرلی دھرن (800 وکٹیں) اور آسٹریلیا کے شین وارن (708 وکٹیں) ہیں۔

’سب کچھ جانتے ہیں‘

نسیم شاہ نے کہا کہ میرا خیال ہے کہ یہ ان کے لیے بڑی کامیابی ہے کہ وہ اب تک کھیل رہے ہیں اور مکمل فٹ ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ وہ کتنی زیادہ محنت کررہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ جیمز اینڈرسن باؤلنگ کے بارے میں سب کچھ جانتے ہیں، وہ دنیا میں ہر جگہ کھیل چکے ہیں لہٰذا وہ بہترین باؤلرز میں سے ایک ہیں۔

مایہ ناز فاسٹ فاؤلر شاہین شاہ آفریدی کی غیر موجودگی میں نسیم شاہ پاکستانی باؤلنگ اٹیک کی قیادت کے چینلجز کو انجوائے کریں گے، جو گھنٹے کے زخمی ہونی کی وجہ سے سیریز سے باہر ہیں۔

نسیم شاہ نے بتایا کہ شاہین شاہ آفریدی (جولائی) سری لنکا میں بھی زخمی تھے لہٰذا میں نے ذمہ داری سنبھالی تھی اور میں آج بھی اس کے لیے تیار ہوں۔

ان کا کہنا تھا کہ جب بہترین باؤلر زخمی ہو جائے تو اس سے بہت فرق پڑتا ہے، ہمیں نئی گیند کے اچھے استعمال کے لیے ذمہ داری لینا ہوگی۔

نسیم شاہ کے علاوہ پاکستان کو نو آموز فاسٹ باؤلرز حارث رؤف، محمد وسیم جونئیر اور محمد علی کی خدمات حاصل ہوں گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024