• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کا الزام، فرح خان کی جیو نیوز کے خلاف پیمرا میں شکایت

شائع November 30, 2022
فرح خان نے گزشتہ روز عمر فاروق ظہور، جیو اور شاہزیب خانزادہ کو 5 ارب ہرجانے نوٹس بھیجا تھا — فائل فوٹو: ٹوئٹر
فرح خان نے گزشتہ روز عمر فاروق ظہور، جیو اور شاہزیب خانزادہ کو 5 ارب ہرجانے نوٹس بھیجا تھا — فائل فوٹو: ٹوئٹر

سابق وزیر اعظم کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست فرح خان عرف فرح گوگی نے توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کے الزامات پر نجی چینل ’جیو نیوز‘ کے خلاف پاکستان میڈیا ریگولیٹری اتھارٹی (پیمرا) میں شکایت درج کرادی۔

خیال رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں ’جیو نیوز‘ کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے دبئی میں مقیم کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور نے الزام لگایا تھا کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں دی گئی مہنگی گھڑی 20 لاکھ ڈالر میں فرح خان نے انہیں فروخت کی جس کی مالیت 2019 میں تقریباً 28 کروڑ روپے تھی۔

گزشتہ روز فرح خان نے توشہ خانہ کے تحائف بیچنے کے الزامات پر دبئی میں مقیم کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور ، نجی چینل جیو ٹی وی اور اس کے اینکر شاہزیب خانزادہ کو 5 ارب روپے ہرجانہ کا قانونی نوٹس بھیجا تھا۔

فرح خان نے انہی الزامات پر نجی چینل جیو ٹی وی کے خلاف پیمرا میں شکایت درج کرادی، فرح جان کی جانب سے ان کے وکیل اظہر صدیق نے درخواست دائر کی جس میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ عمر فاروق نے فرح خان کے خلاف جھوٹی اور من گھڑت خبر چلوائی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پروگرام میں درخواست گزار پر من گھرٹ، بے بنیاد الزامات عائد کرکے ان کے کاروبار، ان کی شہرت کو نقصان پہنچایا گیا اور ان کی شخصیت کو داغدار کیا گیا۔

پس منظر

خیال رہے کہ رواں ماہ کے وسط میں ’جیو نیوز‘ کے اینکر پرسن شاہزیب خانزادہ کو انٹرویو دیتے ہوئے دبئی میں مقیم کاروباری شخصیت عمر فاروق ظہور نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان کو سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کی جانب سے تحفے میں دی گئی ایک مہنگی گھڑی 20 لاکھ ڈالر میں انہیں فروخت کی جس کی مالیت 2019 میں تقریباً 28 کروڑ روپے تھی۔

انہوں نے کہا تھا کہ ’مارچ 2019 میں سابق وزیر احتساب شہزاد اکبر نے کہا کہ ان کے پاس گھڑیوں کا ایک سیٹ ہے اور اگر میں دلچسپی رکھتا ہوں تو میں فرح خان (عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی قریبی دوست) سے رابطہ کروں کیونکہ انہیں مدد کی ضرورت ہے اور ان اثاثوں کے لیے کوئی خریدار نہیں مل رہا ہے‘۔

عمر فاروق ظہور نے انٹرویو میں دعویٰ کیا تھا کہ انہوں نے دبئی میں فرح خان سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں بتایا کہ یہ گھڑی سعودی شہزادے نے عمران خان کو تحفے میں دی تھی اور وہ عمران خان اور ان کی اہلیہ کی جانب سے یہ چیزیں بیچنا چاہتی ہیں’۔

ان کا کہنا تھا کہ ’پی ٹی آئی اس گھڑی کو 40 سے 50 لاکھ ڈالر میں فروخت کرنا چاہتی تھی لیکن بات چیت کے بعد میں نے اسے 20 لاکھ ڈالر میں خرید لیا اور فرح خان کے اصرار پر ادائیگی نقد میں کی۔‘

عمر فاروق ظہور نے کہا تھا کہ ’ادائیگی کے فوراً بعد فرح خان نے شہزاد اکبر کو فون پر بتایا کہ ڈیل ہوگئی ہے اور مجھ سے تعارف کروانے پر ان کا شکریہ ادا کیا، شہزاد اکبر نے بھی توشہ خانہ کے تحائف خریدنے پر میرا شکریہ ادا کیا اور درخواست کی کہ میں اس معاملے پر کسی سے بات نہ کروں اور میں نے حامی بھرلی‘۔

جیو نیوز پر نشر کیے گئے انٹرویو کے دوران عمر فاروق ظہور نے وہ گھڑی بھی دکھائی اور دعویٰ کیا کہ یہ اصلی ہے، انہوں نے معاملے کی تحقیقات کیے جانے کی صورت میں مزید تفصیلات فراہم کرنے کی بھی پیشکش کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024