• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

ورلڈکپ کیلئے اسکواڈ تقریباً بنا چکے، کھلاڑیوں کے دل ٹوٹنے والی کوئی بات نہیں، بابر اعظم

شائع September 9, 2023
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ  ہم فیلڈنگ، بیٹنگ، باؤلنگ میں ایک دوسرے کو کور کرتے ہیں—فوٹو:اے ایف پی
بابر اعظم کا کہنا تھا کہ ہم فیلڈنگ، بیٹنگ، باؤلنگ میں ایک دوسرے کو کور کرتے ہیں—فوٹو:اے ایف پی

پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ ورلڈکپ 2023 کے لیے اسکواڈ تقریباً بنا چکے ہیں، کھلاڑیوں کے دل ٹوٹنے والی کوئی بات نہیں۔

پاکستان اور بھارت کے میچ سے قبل کولمبو میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے آپ کہہ سکتے ہیں کہ ہمیں بھارت پر برتری ہے کیونکہ ہم سری لنکا میں اور پاکستان میں بیک ٹو بیک کرکٹ کھیل رہے ہیں۔

سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز، لنکا پریمیئر لیگ، افغانستان سیریز اور اب ایشیا کپ سمیت ڈھائی ماہ ہو چکے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ آپ کہہ سکتے ہیں کہ یہ ہمارے لیے اچھا ہوگا کہ پاکستان کے تیز رفتار باؤلرز شاہین شاہ آفریدی، نسیم شاہ اور حارث رؤف نے 23 وکٹیں لے کر ٹیم کی اب تک کی کارکردگی میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ میچ کے بارش سے متاثر ہونے سے مایوس نہیں ہیں، ہم ان چیزوں پر توجہ دے رہے ہیں جو ہمارے قابو میں ہیں، موسم ہمارے ہاتھ میں نہیں ہے، 4 روز بارش کے بعد جس طرح دھوپ نکلی ہے، اس سے لگ نہیں رہا کہ یہاں بارش ہوگی، کوشش کر رہے ہیں جتنا وقت ملے، اس کا ٹریننگ کے لیے استعمال کریں۔

باعظم اعظم کا کہنا تھا کہ ہم کیونکہ گزشتہ دو ڈھائی ماہ سے کرکٹ کھیل رہے ہیں، اس لیے کوش کر رہے ہیں کہ لڑکوں کو جتنا آرام دیا جائے اتنا ٹیم کے لیے اچھا ہے۔

قومی ٹیم کے کپتان نے کہا کہ ہم مختلف کومبی نیشن کو آزما رہے ہیں، آغاز میں اور اختتام پر ہم اچھا کر رہے ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں کہ اپنے آپشن کھلے رکھیں، جن ناموں کا اعلان کیا گیا ہے، وہ تمام کھلاڑی ہمارے پاس موجود ہیں، ہم کوشش کرتے ہیں ان میں سے سچویشن اور کنڈیشنز کے مطابق ٹیم کا انتخاب کیا جائے، ایسا نہیں ہے کہ ہم کسی چیز میں پھنسے ہوئے ہیں کہ کس کھلاڑی کو موقع دیا جائے یا کس کومبی نیشن کو موقع دیا جائے، میں اور ٹیم انتظامیہ دونوں کلیئر ہوتے ہیں کہ ہمیں کس ٹیم کے خلاف کس ٹیم کے ساتھ میدان میں اترنا ہے۔

بابر اعظم نے کہا کہ ہر کھلاڑی پراعتماد ہے، کسی کے دماغ میں کوئی شک نہیں ہے کہ پتا نہیں کھیلیں گے یا یا نہیں، اس چیز سے ہم نکل چکے ہیں، اس چیز کو ہم پیچھے چھوڑ آئے ہیں اور ہم کوشش کرتے ہیں کہ میچز اور ٹورنامنٹ کیسے جیتنے ہیں، ٹیم کو کیسے جتانا ہے اور اکٹھا کیسے رہنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم دیکھ رہے ہیں کہ ایشیا کپ میں کیا بہتر ہوسکتا ہے، ہم مختلف کومی نیشن آزما رہے ہیں، ہم تقریبا فیصلہ کرچکے ہیں کہ ہم نے ورلڈ کپ میں کس ٹیم کے ساتھ جانا ہے لیکن تھوڑا ہم اور دیکھ رہے ہیں کہ ہمارے لیے بہترین کیا ہوسکتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ کسی کی ٹیم میں شمولیت یا عدم شمولیت پر دل ٹوٹنے والی بات نہیں ہے، ایک موقع ہے کہ کس کے حق میں آتا ہے، یہ میرا فیصلہ نہیں ہے، یہ فیصلہ اوپر سے آتا ہے کہ کون کہاں جائے گا، کس نے کھیلنا ہے، ہم صرف یہ کرتے ہیں کہ وہ کیا جائے جو ٹیم کے لیے بہترین ہو۔

بابر اعظم نے کہا کہ تمام کھلاڑیوں کو پتا ہے کہ کون کھلاڑی جائے گا، کون نہیں جائے گا، یہ معاملہ نہیں ہے کہ کون کھلاڑی جائے گا، کون نہیں جائے گا۔

انہوں نے ہمارے پاس دنیا کے بہترین فاسٹ باؤلر ہیں، ٹورنامنٹ اور میچز ہمیشہ باؤلرز ہی جتواتے ہیں، مجھے اپنی باؤلنگ لائن پر پورا اعتماد ہے، وہ سب پراعتماد ہیں، پارٹنرشپ میں باؤلنگ کرتے ہیں، ایک دوسرے کو کور دیتے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم فیلڈنگ، بیٹنگ، باؤلنگ میں ایک دوسرے کو کور کرتے ہیں تاکہ سب کو ساتھ لے کر چلا جائے، یہ کرکٹ ہے، اس میں ہر دن ہر کھلاڑی کے لیے اچھا نہیں ہوتا، کرکٹ میں اونچ نیچ ہوتی رہتی ہے لیکن اصل چیز اکٹھا رہنا ہے اور یہ چیز ہماری اچھی چلتی آرہی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024