• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 4:59pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 4:59pm Isha 6:27pm

گلگت بلتستان میں موبائل ڈیٹا سروسز بحال

شائع September 19, 2023
یکم ستمبر کو حکومت گلگت بلتستان نے وزارت داخلہ سے خطے میں  4 جی
سیلولر انٹرنیٹ سروسز کو معطل کرنے کا کہا تھا—فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر
یکم ستمبر کو حکومت گلگت بلتستان نے وزارت داخلہ سے خطے میں 4 جی سیلولر انٹرنیٹ سروسز کو معطل کرنے کا کہا تھا—فوٹو: بشکریہ ٹوئٹر

گلگت بلتستان میں مذہبی کشیدگی کے باعث 16 روز سے معطل موبائل ڈیٹا سروسز کو پورے خطے میں مکمل طور پر بحال کر دیا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق موبائل ڈیٹا سروسز یکم ستمبر کو معطل کر دی گئی تھیں۔

وفاقی سیکرٹری وزارت داخلہ کو لکھے گئے خط میں گلگت بلتستان کے محکمہ داخلہ اور جیل خانہ جات نے خطے میں 4جی سیلولر انٹرنیٹ سروسز کو بحال کرنے کے اپنے فیصلے سے باضابطہ طور پر آگاہ کردیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے گلگت بلتستان حکومت کی جانب سے خطے میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے کے بعد موبائل سیلولر انٹرنیٹ سروسز کو بحال کردیا۔

18 ستمبر کو لکھے گئے خط میں کہا گیا ہے کہ 4 جی سیلولر انٹرنیٹ سروسز کو بحال کرنے کا فیصلہ عوام کے وسیع تر مفاد میں کیا گیا، اقدام کا مقصد عوام کو درپیش مشکلات کو کم کرنا ہے۔

حکومت گلگت بلتستان کی جانب سے پیر کے روز جاری کردہ پریس ریلیز کے مطابق خطے میں امن و امان کی صورتحال کو بحال کرنے اور سوشل میڈیا پر شرپسندوں کی جانب سے بدنیتی پر مبنی مواد کو پھیلانے سے روکنے کے لیے انٹرنیٹ اور موبائل فون سروس معطل کی گئی تھی۔

پریس ریلیز میں کہا گیا کہ جیسا کہ اب امن و امان کی صورتحال معمول پر آ گئی ہے، اس لیے طلبہ اور آن لائن کاروبار سے متعلق کمپنیوں اور فری لانسرز کو درپیش مشکلات کو ختم کرنے کے لیے گلگت بلستان حکومت نے انٹرنیٹ سروسز کو فوری طور پر بحال کرنے کے لیے اقدامات کیے ہیں۔

حکومت گلگت بلستان نے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ انٹرنیٹ سروسز کے مثبت اور تعمیری استعمال کو یقینی بنائیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت ان شرپسندوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کرے گی جو انٹرنیٹ پر قابل اعتراض اور نفرت انگیز مواد پھیلانے میں ملوث پائے جائیں گے۔

یہ اقدام مقامی لوگوں خاص طور پر فری لانسرز اور ٹیکنالوجی سے متعلق بزنسز کے لیے آسانی فراہم کرنے کے لیے کیا گیا، عوام خطے میں انٹرنیٹ سروسز کی معطلی اور ڈاون گریڈنگ سے بری طرح متاثر تھے۔

یکم ستمبر کو حکومت گلگت بلتستان نے وزارت داخلہ سے خطے میں 4 جی سیلولر انٹرنیٹ سروسز کو معطل کرنے کا کہا تھا، یہ درخواست پی ٹی اے کو بھجوائی گئی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 3 دسمبر 2024
کارٹون : 2 دسمبر 2024