• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

پنجاب: محکمہ انسدادِ دہشتگردی کا مختلف شہروں میں آپریشن، 9 دہشتگرد گرفتار

شائع December 11, 2023
کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنے والے 2  اہم کارکنان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی
کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنے والے 2 اہم کارکنان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا—فائل فوٹو: اے ایف پی

محکمہ انسداد دہشتگردی (سی ٹی ڈی) نے پنجاب کے مختلف شہروں میں 70 انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز کے دوران 9 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی پنجاب کی جانب سے جاری بیان کے مطابق خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر لاہور، فصیل آباد،گوجرانوالہ، بہالپور، بہاولنگر، سیالکوٹ اور حافظ آباد میں کارروائیاں کی گئیں۔

بیان میں بتایا گیا کہ کالعدم ٹی ٹی پی کی مالی معاونت کرنے والے 2 اہم کارکنان کو لاہور سے گرفتار کرلیا گیا، دہشت گردوں کے قبضے سے 508 گرام بارودی مواد، 2 دستی بم، ایک آئی ای ڈی بم، کالعدم تنظیموں کے لٹریچر پر مبنی کتابیں، میگزین، پمفلٹس اور اسٹیکرز، ایک لاکھ 31 ہزار 830 نقدی نقدی اور 3 موبائل فونز برآمد ہوئے ہیں۔

مزید برآں اس دوران مقامی پولیس/قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مدد سے 314 کومبنگ آپریشنز کیے گئے، ِان کومبنگ آپریشنز کے دوران 12 ہزار 893 افراد کی چیکنگ کی گئی، 47 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا اور 48 ایف آئی آرز درج کی گئیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ ماہ 11 نومبر کو سی ٹی ڈی پنجاب نے ایک بیان میں بتایا تھا کہ اس نے صوبے کے مختلف شہروں میں آپریشنز کے دوران کالعدم تنظیموں سے تعلق رکھنے والے 5 مشتبہ دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔

ترجمان سی ٹی ڈی کے مطابق پاکپتن، راولپنڈی، بہاولپور اور ساہیوال میں خفیہ اطلاعات کی بنیاد پر 179 آپریشنز کیے گئے اور دہشت گردی کی ایک بڑی سازش کو ناکام بنا دیا گیا۔

یاد رہے کہ رواں برس 13 ستمبر کو بلوچستان کے محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کہا تھا کہ مستونگ میں ایک کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم داعش کا مشتبہ کمانڈر مارا گیا۔

قبل ازیں 19 اگست کو 13 مبینہ دہشت گردوں کو سی ٹی ڈی نے گرفتار کیا تھا جن میں داعش کے اہم کمانڈرز شامل تھے۔

12 اگست کو محکمہ انسداد دہشت گردی پنجاب نے 21 ’دہشت گردوں‘ کو گرفتار کیا تھا، جس میں کالعدم داعش اور تحریک طالبان پاکستان کے عسکریت پسند شامل تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024