• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

جہانگیر ترین نے این اے 155 لودھراں میں کاغذات نامزدگی جمع کروادیے

شائع December 22, 2023
جہانگیر ترین نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایسی مضبوط حکومت بنے جو 5 سال پورے کرے— فائل/فوٹو: ڈان
جہانگیر ترین نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایسی مضبوط حکومت بنے جو 5 سال پورے کرے— فائل/فوٹو: ڈان

استحکام پاکستان پارٹی کےسربراہ اور سابق رہنما تحریک انصاف جہانگیر ترین نے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 155 لودھراں میں اپنے کاغذات نامزدگی جمع کروادیے۔

ڈان نیوز کے مطابق لودھراں میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ لودھراں کے عوام نے مجھے ہمیشہ بے پناہ محبت دی ہے، عوام کی محبت کی وجہ سے یہاں سے الیکشن میں حصہ لے رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ ہماری خواہش ہے کہ ایسی مضبوط حکومت بنے جو 5 سال پورے کرے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے بنائی گئی کمیٹی اپنا کام کررہی ہے، مجھے ایک اور حلقے سے الیکشن لڑنے کی بھی آفر کی گئی لیکن لودھراں میرا گھر ہے، میں نے اپنے گھر سے الیکشن لڑنے کو ترجیح دی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد ملک میں بنیادی تبدیلی لانا اور عوام کو خوشحال کرنا ہے، انشا اللہ معیشت میں بہتری لائیں گے اور غربت کا خاتمہ کریں گے، اقتدار ملا تو لودھراں کی ترقی کے لیے اڑھائی کے بجائے 5 ارب روپے کا فنڈ لائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024