• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

فافن کا امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ

شائع January 1, 2024
فافن نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران ایک مخصوص ضابطے کے تحت ہی کاغذات مسترد کر سکتے ہیں — فائل فوٹو
فافن نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران ایک مخصوص ضابطے کے تحت ہی کاغذات مسترد کر سکتے ہیں — فائل فوٹو

فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک (فافن) نے امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے جاری کرنے کا مطالبہ کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق فری اینڈ فیئر الیکشن نیٹ ورک نے مطالبہ کیا ہے کہ ریٹرننگ افسران امیدواروں کے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے سے متعلق فیصلے جاری کریں، کیونکہ تفصیلی فیصلوں کا اجرا کاغذات مسترد کرنے کی وجوہات جاننے کے لیے ضروری ہے اور الیکشن ایکٹ 2017 کے تحت آر اوز یہ فیصلے جاری کرنے کے پابند ہیں۔

فافن نے کہا ہے کہ ریٹرننگ افسران ایک مخصوص ضابطے کے تحت ہی کاغذات مسترد کر سکتے ہیں، جبکہ الیکشن کمیشن ضوابط کے خلاف کاغذات نامزدگی مسترد ہونے پر اپنے اختیارات کے استعمال کا حق رکھتا ہے۔

الیکشن نیٹ ورک نے مزید کہا ہے کہ الیکشن 2024 کے لیے کاغذات نامزدگی مسترد ہونے کی شرح 12 اعشاریہ 4 فیصد رہی ہے، جو 2018 میں 10 اعشاریہ 4 جبکہ 2013 میں 14 اعشاریہ 6 فیصد تھی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024