• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

دہشت گرد کی بیٹی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کیلئے اسلام آباد میں احتجاج کر رہی ہے، جان اچکزئی

شائع January 9, 2024
جان اچکزئی  نے کہا کہ  کوئی بھی پاکستانی بغیر پاسپورٹ کے افغانستان نہیں جاسکتا—فوٹو:ڈان نیوز
جان اچکزئی نے کہا کہ کوئی بھی پاکستانی بغیر پاسپورٹ کے افغانستان نہیں جاسکتا—فوٹو:ڈان نیوز

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان جان اچکزئی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر ماہ رنگ بلوچ دہشت گرد کی بیٹی ہے اور دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے لیے بات کر رہی ہے۔

نگراں وزیر اطلاعات بلوچستان نے کوئٹہ میں نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک جمہوری ملک ہے جہاں ہر کسی کو احتجاج کا حق حاصل ہے لیکن اسلام آباد میں ایک دہشت گرد کی بیٹی دہشت گردوں کے سہولت کاروں کے لیے احتجاج کر رہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ مجھے شرم آتی ہے ان لوگوں پر جو ماہ رنگ بلوچ کے کیمپ میں جاتے ہیں اور شہدائے بلوچستان کے کیمپ میں نہیں جاتے، دہشت گردی کی سہولت کاری کرنے والے کبھی بلوچستان کو ترقی نہیں دے سکتے۔

جان اچکزئی نے کہا کہ کوئی بھی شہری کسی ملک سے بغیر دستاویزات کے ملک میں نہیں آسکتا، ون ڈاکومنٹ رجیم حکومتی فیصلہ ہے جس پر عملدرآمد ہورہا ہے۔

نگران صوبائی وزیر نے کہا کہ بلوچستان کے متعدد نوجوانوں نے کھیلوں میں نام روشن کیا، بلوچستان کابینہ نے احمد شہزاد کی نگرانی میں اکیڈمی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ نوجوان کھلاڑیوں کی تربیت کے لیے حوصلہ افزائی کی جائے گی، کرکٹ اکیڈمی کے قیام سے نوجوانوں کو مواقع میسر آئیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024