• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

لاہور ہائیکورٹ: شاہ محمود قریشی کے کاغذات مسترد کرنے کیخلاف الیکشن کمیشن سے جواب طلب

شائع January 11, 2024
—فائل فوٹو: اے پی پی
—فائل فوٹو: اے پی پی

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینئر رہنما اور سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 150، این اے 151 اور پنجاب اسمبلی کے حلقے پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سے کل جواب طلب کرلیا۔

ڈان نیوز کے مطابق شاہ محمود قریشی کی تین حلقوں سے کاغذات مسترد کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت جسٹس علی باقر نجفی کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے کی۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ شاہ محمود قریشی کے این اے 150، این اے 151 اور پی پی 218 سے کاغذات نامزدگی مسترد کر دیے گئے، ٹریبونل اور ریٹرننگ افسران نے حقائق کا درست جائزہ نہیں لیا۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت ریٹرنگ افسر اور ایپلیٹ ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دے اور عام انتخابات میں حصہ لینے کی اجازت دے۔

لاہور ہائیکورٹ کے فل بنچ نے الیکشن کمیشن سے کل جواب طلب کرلیا۔

واضح رہے کہ 6 جنوری 2024 کو سابق وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کے ملتان سے کاغذات نامزدگی مسترد ہو گئے تھے۔

ڈان نیوز کے مطابق اپیلیٹ ٹربیونل ملتان کے جج جسٹس سردار محمد سرفراز ڈوگر نے فیصلہ سناتے ہوئے شاہ محمود قریشی کو الیکشن لڑنے کے لیے نااہل قرار دے دیا تھا۔

کاغذات بیان حلفی پر اصل دستخط نہ ہونے کے باعث مسترد کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024