• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں چھٹی بار توسیع، 12 بجے تک بڑھا دیا گیا

شائع January 13, 2024
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان
— فائل فوٹو: ریڈیو پاکستان

الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انتخابی نشانات الاٹ کرنے کے وقت میں چھٹی بار توسیع کرتے ہوئے اسے رات 12 بجے تک بڑھا دیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے کہا تھا کہ انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں 7 بجے سے زیادہ توسیع نہیں کی جائے گی، تاہم پھر وقت 9 بجے تک بڑھا دیا گیا تھا۔

انتخابی نشان الاٹ کرنے کے وقت میں تیسری بار توسیع سپریم کورٹ کے عملے کی طرف سے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو ’بلے‘ کا انتخابی نشان واپس کرنے کے پشاور ہائی کورٹ کے فیصلے کے خلاف الیکشن کمیشن کی درخواست پر محفوظ فیصلہ ساڑھے 9 بجے سنائے جانے کے اعلان کرنے کے بعد کی گئی تھی۔

تاہم عدالت عظمیٰ کے فیصلے میں تاخیر کے بعد وقت میں چوتھی بار توسیع کرتے ہوئے الیکشن کمیشن نے اسے رات 11 بجے تک بڑھا دیا، جس میں کچھ دیر بعد پانچویں بار توسیع کی گئی اور اسے ساڑھے 11 بجے تک بڑھا دیا گیا اور پھر چھٹی بار توسیع کی گئی اور وقت رات 12 بجے تک کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024