• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

لاہور ہائیکورٹ: عمران خان کیخلاف دہشتگردی کے تمام مقدمات کے تفتیشی افسران سے جواب طلب

شائع January 15, 2024
—فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ
—فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائی کورٹ نے سابق وزیراعظم اور بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی دہشتگردی کے کیسز میں ضمانتیں منسوخ کرنے کے خلاف کیس میں تمام مقدمات کے تفتیشی افسران سے کل جواب طلب کرلیا۔

’ڈان نیوز‘ کے مطابق عمران خان کی دہشتگردی کے کیسز میں ضمانتیں منسوخ کرنے کے خلاف درخواستوں پر لاہور ہائی کورٹ میں سماعت ہوئی۔

دوران سماعت عدالت نے استفسار کیا کہ جو درخواستیں ہمارے سامنے ہیں، کیا اُن میں گرفتاری ڈالی گئی ہے؟ سرکاری وکیل نے جواب دیا کہ نہیں، ان میں گرفتاری نہیں ڈالی گئی۔

عمران خان کے وکیل نے کہا کہ عمران خان بعد از گرفتاری کے مرحلے پر ہیں اور نہ ہی قبل از گرفتاری کے مرحلے پر، وہ انسداد دہشتگردی عدالت میں مسلسل پیش ہوتے رہے، اس دوران ٹرائل کورٹ نے عمران خان کو توشہ خانہ کیس میں سزا سنا دی۔

انہوں نے مزید کہا کہ عمران خان جیل میں ہونے کی بِنا پر انسدادِ دشت گردی عدالت میں پیش نہ ہوئے، ٹرائل کورٹ نے عدم پیروی پر ضمانتیں منسوخ کر دیں۔

انہوں نے استدعا کی کہ لاہور ہائی کورٹ ٹرائل کورٹ کی جانب سے ضمانتوں کو منسوخ کرنے کے 11 اگست کے فیصلے کو کالعدم قرار دے۔

دریں اثنا عدالت نے تمام مقدمات کے تفتیشی افسران سے کل جواب طلب کرلیا۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024