• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کا امکان

شائع January 29, 2024
—فائل فوٹو: ایکس
—فائل فوٹو: ایکس

کراچی میں آئندہ 24 گھنٹوں کے درمیان کہیں بوندا باندی اور کہیں ہلکی بارش کا امکان ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے شہرِ قائد میں مطلع جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی پیشگوئی کی ہے، کراچی میں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ شہر میں کم سے کم درجہ حرارت 12 سے 14 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے اور زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 25 سے 27 ڈگری سینٹی گریڈ کے درمیان تک بڑھنے کا امکان ہے۔

مزید بتایا کہ کراچی میں شمال مشرق کی سمت سے ہلکی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں جن میں نمی کا تناسب 90 فیصد ہے۔

دوسری جانب بلوچستان میں بھی بارش برسانے والا سسٹم داخل ہوگیا ہے، کوئٹہ، چمن، قلعہ عبداللہ اور گوادر سمیت بیشتر شہروں میں جل تھل ایک ہوگیا ہے، تیز ہوائیں چلنے سے سردی کی شدت میں بھی اضافہ ہوگیا ہے، موسم کی شدت 31 جنوری تک جاری رہے گی۔

اس کے علاوہ محکمہ موسمیات نے بتایا کہ پنجاب کے بیشتر علاقوں میں موسم سرد اور خشک رہے گا جبکہ پنجاب اور سندھ کے میدانی علاقوں میں دھند چھائی رہے گی۔

محکمہ موسمیات نے لاہور اور اس کے گرد و نواح میں بھی آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بارش کی پیش گوئی کردی ہے جبکہ آج لاہور میں مطلع صاف رہے گا۔

مزید بتایا کہ لاہور میں آج کم سے کم درجہ حرارت 9 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا، لاہور میں 8 کلومیٹر فی گھنٹے کی رفتار سے ہوائیں چلیں گی جبکہ یہاں کل سے بارش کا قوی امکان ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024