• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

لاہور ہائیکورٹ: نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کےخلاف الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری

شائع January 29, 2024
—فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ
—فائل فوٹو: ہائی کورٹ ویب سائٹ

لاہور ہائی کورٹ نے پارلیمان میں تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال کرنے کے خلاف درخواست پر الیکشن کمیشن سمیت دیگر کو نوٹسز جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق پارلیمان میں تاحیات نااہلی کی مدت کو 5 سال کرنے کے خلاف اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی درخواست پر جسٹس شاہد بلال حسن نے سماعت کی۔

درخواست گزار نے مؤقف اپنایا کہ پارلیمان نے تاحیات نااہلی کے قانون کو 5 سال کرکے ترمیم کی ہے، رولز کے مطابق تاحیات نااہلی کے قانون میں پارلیمان مخصوص ممبران کے ذریعے ترمیم نہیں کرسکتی ہے۔

واضح رہے کہ 11 جنوری 2024 کو نااہلی کی مدت 5 سال کرنے کے الیکشن ایکٹ کے سیکشن 232 کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کردیا گیا تھا۔

گزشتہ برس اراکین پارلیمان کی نااہلی کو سابقہ اثر کے ساتھ 5 سال تک محدود کرنے کا بل سینیٹ سے منظور ہونے کے بعد 26 جون کو قومی اسمبلی سے بھی منظور ہوگیا تھا۔

رواں برس 8 جنوری کو سپریم کورٹ آف پاکستان نے آئین کے آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت سیاستدانوں کی تاحیات نااہلی ختم کردی تھی۔

فیصلے میں کہا گیا تھا کہ سیاستدانوں کی نااہلی تاحیات نہیں ہوگی اور آرٹیکل 62 (ون) (ایف) کے تحت سیاستدانوں کی نااہلی کی مدت 5 سال ہوگی۔

فیصلے کے بعد مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور استحکام پاکستان پارٹی (آئی پی پی) کے سربراہ جہانگیر ترین 8 فروری کو الیکشن لڑنے کے اہل ہوگئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024