• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

پرویز الہٰی کی انتخابی نشان ’گدھا گاڑی‘ تبدیل کرنے کی درخواست مسترد

شائع January 31, 2024
—فائل فوٹو: ڈان
—فائل فوٹو: ڈان

لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور سابق وزیر اعلیٰ پنجاب چوہدری پرویز الہٰی کی انتخابی نشان سے متعلق درخواست مسترد کردی۔

پرویز الہی کی انتخابی نشان مور لینے کی درخواست مسترد کر دی، عدالت نے الیکشن کمیشن کا پرویز الہی کو گدھا گاڑی کا نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

لاہور ہائی کورٹ میں پرویز الہٰی کو انتخابی نشان ’گدھا گاڑی‘ الاٹ کرنے کے خلاف درخواست پر سماعت ہوئی، جسٹس شاہد بلال حسن نے پرویز الہٰی کی درخواست پر سماعت کی۔

لاہور ہائی کورٹ نے پرویزالہی کی انتخابی نشان مور دینے کی درخواست مسترد کرتے ہوئے الیکشن کمیشن کا سابق وزیراعظم کو ’گدھا گاڑی‘ کا نشان الاٹ کرنے کا فیصلہ برقرار رکھا۔

پرویز الہی نے انتخابی نشان مور لینے کے لیے ہائی کورٹ سے رجوع کیا تھا۔

درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا تھا کہ درخواست گزار پی پی 32 سے الیکشن لڑ رہے ہیں، سپریم کورٹ نے الیکشن لڑنے کی اجازت دی، انتخابی نشان ’مور‘ الاٹ نہیں کیا جارہا۔

درخواست میں استدعا کی گئی تھی کہ انتخابی نشان مور الاٹ کرنے کا حکم دیاجائے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024