• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی عذرداری بحال

شائع February 16, 2024
—فائل فوٹو: نواز شریف ٹوئٹر
—فائل فوٹو: نواز شریف ٹوئٹر

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے پاکستان مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کی عذرداری بحال کر دی، سماعت 20 فروری کو ہوگی۔

ڈان نیوز کے مطابق ‏الیکشن کمیشن نے نواز شریف کی این اے 15 پر عذرداری کی بحالی کی درخواست پر سماعت کی۔

مسلم لیگ (ن) کے قائد کے وکیل جہانگیر جدون نے بتایا کہ ہمارے پاس تمام پولنگ سٹیشنز کے اوریجنل فارم 45 موجود ہیں۔

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ سے نواز شریف کی درخواست منظور کرلی، جس کی سماعت 20 فروری کو ہوگی۔

ریٹرننگ افسر تبدیل

بعد ازاں، خیبرپختونخوا کے ضلع مانسہرہ سے قومی اسمبلی کے حلقے این اے 15 کی ریٹرننگ افسر کو تبدیل کر کے ڈاکٹر جدون کو تعینات کر دیا گیا۔

الیکشن کمیشن نے حتمی نتیجہ فارم 45 کے مطابق جمع کرانے والی ریٹرننگ افسر حاجرہ سمیع کو تبدیل کردیا، اور ان کی جگہ ڈاکٹر جدون کو نیا ریٹرننگ افسر تعینات کر دیا گیا ہے۔

الیکشن کمیشن نے این اے 15 مانسہرہ کے ریٹرننگ افسر کی تبدیلی کا نوٹیفکیشن جاری کردیا۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز ‏این اے 15 مانسہرہ کے انتخابی نتائج چیلنج کرنے سے متعلق الیکشن کمیشن کی جانب سے نواز شریف کی انتخابی عذرداری کی درخواست مسترد کی گئی تھی۔

بعد ازاں، نواز شریف کے وکیل جہانگیر جدون نے کیس بحال کرنے کی درخواست دائر کی تھی۔

این اے 15 سے آزاد امیدوار شہزادہ محمد گشتاسپ خان ایک لاکھ 5 ہزار 249 ووٹ لے کر کامیاب ہوئے جبکہ نواز شریف 80 ہزار 382 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پر رہے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024