• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

لاہور ہائیکورٹ: آشیانہ و دیگر اہم مقدمات کی سماعت کرنے والے جج سمیت 4 سیشن ججز کے تبادلے

شائع March 15, 2024
— فائل فوٹو: اے ایف پی
— فائل فوٹو: اے ایف پی

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ ملک شہزاد احمد نے وزیر اعظم شہباز شریف کے خلاف آشیانہ کیس ریفرنس سمیت دیگر اہم کیسز کی سماعت کرنے والے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان سمیت 4 ججز کے تبادلے کردیے ہیں۔

ڈان نیوز کے مطابق چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی منظوری کے بعد تبادلوں کا نوٹیفکیشن جاری ہوگیا ہے۔

نو ٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ احتساب عدالت کے جج ملک علی ذوالقرنین اعوان کا لیہ تبادلہ کردیا گیا۔

اس میں کہا گیا ہے کہ سیشن جج محمد سرفراز اختر کو سرگودھا سے جھنگ تعینات کردیا گیا، جبکہ سیشن جج محمد سجاد علی کی ڈائریکٹر جنرل ڈسٹرکٹ جوڈیشری تقرری ہوگئی ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق بینکنگ کورٹ لاہور کے جج جاوید اقبال وڑائچ کو لاہور سے ٹوبہ ٹیک سنگھ تعینات کردیا گیا ہے، اس کے علاوہ ایڈیشنل سیشن جج محمد اسلم پنجوتہ کو ایڈیشنل رجسٹرار پروٹوکول افسر تعینات کردیا ہے۔

یاد رہے کہ ملک علی ذوالقرنین اعوان رمضان شوگر مل، آشیانہ، عثمان بزدار کے خلاف آمدن سے زائد اثاثے سمیت دیگر ریفرنسز پر سماعت کی ہے۔

واضح رہے کہ اس سے قبل لاہور کی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عبہر گل کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔

انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج عبہر گل کی گجہ سیشن جج محمد نوید اقبال کو لاہور کی انسداد دہشتگری کی عدالت کا جج تعینات کردیا گیا تھا، عدالت کی ایڈمن جج کا بھی تبادلہ ہوا۔

بعد ازاں 8 مارچ کو 9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس سمیت دیگر مقدمات کی سماعت کرنے والے لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت کے جج نوید اقبال کا تبادلہ کردیا گیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024