• KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am
  • KHI: Fajr 5:10am Sunrise 6:26am
  • LHR: Fajr 4:38am Sunrise 5:59am
  • ISB: Fajr 4:42am Sunrise 6:05am

کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس کا احتجاج، پاک افغان شاہراہ ہر قسم کی آمدروفت کیلئے بند

شائع March 17, 2024
فائل فوٹو: رائٹرز
فائل فوٹو: رائٹرز

خیبر پختونخوا کے خلع خیبر میں طورخم کسٹم کلئیرنگ ایجنٹس نے گاڑیوں کی کلئیرنگ میں سست روی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے پاک افغان شاہراہ کو ہر قسم کی آمدروفت کے لیے بند کردیا۔

ڈان نیوز کے مطابق کسٹم کلیئرنگ ایجنٹس نے گاڑیوں کی سست روی سے کلیئرنگ کے خلاف احتجاج کیا اور پاک افغان شاہراہ کو بند کردیا۔

مظاہرے کے باعث ٹریفک کی بندش کے باعث طورخم بارڈر سے علی مسجد تک گاڑیوں کی طویل قطاریں لگ گئیں۔

مظاہرین نے کہاکہ طورخم بارڈر پر آئے روز گاڑیوں کا رش رہنے سے مشکلات کا سامنا ہے اور اسکینر کے باوجود گاڑیوں کی جگہ جگہ چیکنگ سے امور سست روی کا شکارہیں۔

کارٹون

کارٹون : 4 اکتوبر 2024
کارٹون : 3 اکتوبر 2024