• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

9 مئی جلاؤ گھیراؤ کیس: اسد عمر، زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں توسیع

شائع March 19, 2024
زین قریشی، اسد عمر۔ فائل فوٹو
زین قریشی، اسد عمر۔ فائل فوٹو

لاہورکی انسداد دہشتگردی عدالت نے جناح ہاؤس جلاؤ گھیراؤ کے مقدمات میں سابق وزیر اسد عمر اور رہنما پاکستان تحریک انصاف زین قریشی سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانتوں میں 20 اپریل تک توسیع کردی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق انسداد دہشت گردی عدالت کے ڈیوٹی جج نے اسد عمر ، زین قریشی، فرحت عباس، علی امتیاز اور شاہد حسین سمیت 79 ملزمان کی عبوری ضمانت کی درخواست پر سماعت کی، اسد عمر کی جانب سے حاضری معافی کی درخواست بھی دائر کی گئی۔

بعد ازاں عدالت نے 79 ملزمان کی عبوری ضمانت میں 20 اپریل تک توسیع کر دی۔

یاد رہے کہ ملزمان کے خلاف تھانہ سرور روڑ میں مقدمات درج ہے۔

واضح رہے کہ 7 مارچ کو لاہور کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 9 مئی کو تھانہ شادمان جلاؤ گھیراؤ کے مقدمے میں سابق وفاقی وزیر اسد عمرکی عبوری ضمانت میں 16 مارچ تک توسیع کردی تھی۔

پسِ منظر

یاد رہے کہ گزشتہ برس 9 مئی کو القادر ٹرسٹ کیس میں عمران خان کی اسلام آباد ہائی کورٹ کے احاطے سے گرفتاری کے بعد پی ٹی آئی کی طرف سے ملک گیر احتجاج کیا گیا تھا جس کے دوران لاہور کے علاقے ماڈل ٹاؤن میں 9 مئی کو مسلم لیگ (ن) کے دفتر کو جلانے کے علاوہ فوجی، سول اور نجی تنصیبات کو نذر آتش کیا گیا، سرکاری و نجی املاک کو شدید نقصان پہنچایا گیا تھا جب کہ اس دوران کم از کم 8 افراد ہلاک اور 290 زخمی ہوئے تھے۔

مظاہرین نے لاہور میں کور کمانڈر کی رہائش گاہ پر بھی دھاوا بول دیا تھا جسے جناح ہاؤس بھی کہا جاتا ہے اور راولپنڈی میں واقع جنرل ہیڈکوارٹرز (جی ایچ کیو)کا ایک گیٹ بھی توڑ دیا تھا۔

اس کے بعد ملک بھر میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ لڑائی، توڑ پھوڑ اور جلاؤ گھیراؤ میں ملوث 1900 افراد کو گرفتار کر لیا گیا تھا جب کہ عمران خان اور ان کی پارٹی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف مقدمات بھی درج کیے گئے تھے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024