• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس: عمران خان، شاہ محمود کو عدالت پیش کرنے کا حکم

شائع March 22, 2024
فوٹو: ایکس/ پی ٹی آئی
فوٹو: ایکس/ پی ٹی آئی

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے بانی پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان اور سابق وفاقی وزیر شاہ محمود قریشی کو لانگ مارچ کے دوران توڑ پھوڑ کیس میں 20 اپریل کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دے دیا۔

ڈان نیوز کے مطابق سول جج مرید عباس نے بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمود قریشی اور دیگر کے خلاف تھانہ کراچی کمپنی میں درج آزادی مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔

دوران سماعت پی ٹی آئی وکلا سردار محمد مصروف خان، نعیم حیدر پنجوتھا اور دیگر عدالت میں پیش ہوئے، بعد ازاں عدالت نے بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کے پروڈکشن آرڈرز جاری کر دیے۔

عدالت نے آئندہ سماعت پر بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود قریشی کو عدالت میں پیش کرنے کا حکم دےدیتے ہوئے کیس کی آئندہ سماعت 20 اپریل تک ملتوی کر دی۔

یاد رہے کہ 19 مارچ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے لانگ مارچ کے دوران توڑپھوڑ کے 2 کیسز میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان کی بریت کی درخواست منظور کرلی تھی۔

بعد ازاں 20 مارچ کو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹس اسلام آباد نے لانگ مارچ کے دوران احتجاج اور توڑ پھوڑ کے مزید 2 کیسز میں بانی تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران اور سربراہ عوامی لیگ شیخ رشید سمیت 11 ملزمان کو بری کردیا تھا۔

پس منظر

یاد رہے کہ مئی 2022 میں اسلام آباد میں اختتام پذیر ہونے والے پی ٹی آئی کے لانگ مارچ کے تناظر میں ملک بھر میں پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف دفعہ 144 سمیت دیگر سنگین خلاف ورزیوں پر درجنوں مقدمات درج کیے تھے۔

جڑواں شہروں راولپنڈی اور اسلام آباد میں دارالحکومت کی پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور کارکنان کے خلاف قانون نافذ کرنے والوں کے خلاف مزاحمت کرنے اور ریاستی املاک کو نقصان پہنچانے پر کم از کم 3 مقدمات درج کیے تھے، الزامات میں میٹرو بس اسٹیشنز کو آگ لگانا بھی شامل ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024