• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

افطار اسپیشل: اوون کے بغیر بیکری اسٹائل چکن بریڈ

شائع March 24, 2024
فائل فوٹو: یوٹیوب/کچن ود شما
فائل فوٹو: یوٹیوب/کچن ود شما

اس بار افطار میں کچھ نیا بنائیں اور افطار کے دستراخوان کی رونق بڑھائیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ آج ہم چکن بریڈ تیار کریں گے جس میں چیز اور تیکھے مصالحے کے امتزاج اسے مزید مزیدار بنائے گا۔

فلنگ کے لیے اجزاء

چکن 300گرام

تیل دو سے تین کھانے کے چمچ

لہسن کا پیسٹ ایک چائے کا چمچ

دہی دو سے تین کھانے کے چمچ

کالی مرچ ایک چائے کا چمچ

کٹی ہوئی لال مرچ ایک کھانے کا چمچ

نمک حسب ذائقہ

لیموں کا رس ایک کھانے کا چمچ

پیاز ایک عدد

ٹماٹر ایک عدد

شملہ مرچ ایک عدد

چیز 50گرام سے 100گرام

کوئلہ دھواں دینے کے لیے

آٹا گوندھنے کے لیے اجزاء

میدہ: 750گرام

نیم گرم پانی: حسب ضرورت

خمیر: 11گرام

چینی: دو کھانے کے چمچ

نمک: ایک چائے کا چمچ

دودھ: آدھا کپ

انڈہ: ایک عدد

گھی/مکھن: دو سے تین کھانے کے چمچ

ترکیب

آٹا بنانے کے لیے:

پہلے آدھا کپ نیم گرم پانی میں چینی، نمک اور خیمر ڈال کر اچھی طرح مکس کرلیں اور پھر اسے 15 منٹ تک کے لیے رکھ دیں۔

اب میدہ میں دودھ اور انڈہ ڈال لیں اور اچھی طرح مکس کرلیں، پھر اس میں اوپر بنایا ہوا خمیر ڈال لیں اور اچھی طرح مکس کریں، ساتھ ہی نیم گرم پانی ڈالتے جائیں جب کہ dough نرم ہوجائے۔

اب گوندھے ہوئے آٹے کو ایک یا ڈیڑھ گھنٹے تک الگ رکھ لیں۔

فلنگ کے لیے:

فلنگ کے لیے پین میں تیل ڈالیں، پھر اس میں لہسن پیسٹ، بونلیس چکن ڈالیں اور فرائی کریں، پھر اس میں دہی، کالی مرچ، لال مرچ، نمک اور لیموں کا رس ڈال کر اچھی طرح مکس کریں۔

آدھا کپ اس میں پانی ڈالیں اور ہلکی آنچ میں 5 منٹ تک پکائیں، پھر اس میں پیاز، شملہ مرچ اورٹماٹر اس میں ڈال کر مکس کرلیں۔

چولہے کی آنچ بند کرلیں اور سائیڈ میں چیز ڈال لیں، درمیان میں تھوڑی جگہ چھوڑ کر وہاں فوائل پیپر رکھیں اور دھواں دینے کے لیے کوئلہ رکھ لیں، اور 2 منٹ کے لیے ڈھانپ دیں۔

اوون کے لیے بغیر بیک کریں

اب گوندھے ہوئے آٹے میں سے تھوڑا آٹا ہاتھ میں لیں اور اسے اچھی روٹی کی طرح بیل دیں، اور اسے rectangle کی شکل میں کاٹ لیں، جیسا ویڈیو میں دکھایا گیا ہے۔

پھر اسی طرح اس کی strips کاٹ لیں اور اس کی ایک سائیڈ پر فلنگ رکھ لیں اور اسے رول کرلیں۔

رول کرنے کے بعد اس پر انڈہ، چیز، کالے تِل، ٹماٹر اور شملہ مرچ رکھ لیں۔

اب بغیر اوون کے اسے پکانے کے لیے اسے چاندی کے پتیلے میں 15 سے 20 منٹ تک بیک کرلیں

اس کی ریسیسپی کی ویڈیو یہاں کلک کرکے دیکھ سکتے ہیں

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024