• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

اسرائیلی فوج کے شام پر راکٹ حملے، حزب اللہ کے 5 ارکان سمیت 38 افراد شہید

شائع March 29, 2024
28 دسمبر 2021 کو شام کے ساحلی شہر لطاکیہ کی بندرگاہ پر اسرائیلی حملے کا منظر—فائل فوٹو: ایجنسی
28 دسمبر 2021 کو شام کے ساحلی شہر لطاکیہ کی بندرگاہ پر اسرائیلی حملے کا منظر—فائل فوٹو: ایجنسی

اسرائیلی فوج نے غزہ کے ساتھ ساتھ شام پر بھی بمباری کرنا شروع کردی، شام کے شہر حلب پر اسرائیلی فضائی حملوں میں لبنانی گروپ حزب اللہ کے 5 ارکان سمیت 38 افراد شہید ہو گئے۔

خبر رساں ادارے رائٹرز کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے کہا تھا کہ حلب پر اسرائیل اور حزب اللہ کے فائٹرز کے درمیان کے حملوں کے بعد متعدد شہری اور فوجی اہلکار جان سے ہاتھ دھو بیٹھے ہیں، اسرائیلی حملوں کے بعد دھماکوں کی آوازیں دور دور تک سنی گئی۔

دوسری جانب اسرائیلی حکام نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے شام میں حزب اللہ کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔

رائٹرز کے مطابق سیکیورٹی ذرائع نے انہیں بتایا ہے کہ آج صبح سویرے ہونے والے حملوں میں لبنانی گروپ حزب اللہ کے 5 فائٹرز مارے گئے ہیں، یہ واضح نہیں ہے کہ آیا وہ شہید ہونے والے 38 میں شامل ہیں۔

قبل ازیں یہ رپورٹ سامنے آئی تھی کہ برطانیہ میں قائم سیریئن آبزرویٹری فار ہیومن رائٹس نے کہا ہے کہ اسرائیلی حملے حلب کے انٹرنیشنل ایئرپورٹ کے قریب ہ میگزین یا اسلحے کے ڈپو کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں بڑے دھماکے ہوئے۔

شامی وزارت دفاع نے بیان میں کہا گیا ہے کہ ’جارحیت کے نتیجے میں متعدد شہری اور فوجی اہلکار شہید اور زخمی ہوئے اور سرکاری اور نجی املاک کو نقصان پہنچا‘۔

7 اکتوبر کے بعد سے اسرائیل نے شام میں ایرانی حمایت یافتہ ملیشیا کے اڈوں پر اپنے حملوں میں اضافہ کر دیا ہے، اس نے شامی فوج کے فضائی دفاع اور کچھ شامی افواج کو بھی نشانہ بنایا ہے۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024