• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:43pm
  • LHR: Asr 3:24pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:24pm Maghrib 5:01pm

وزیر اعظم سے مطالبہ ہے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے، خالد مقبول صدیقی

شائع April 9, 2024
خالد مقبول صدیقی
خالد مقبول صدیقی

وفاقی وزیر خالد مقبول صدیقی نے کہا ہے کہ میرا وزیر اعظم سے مطالبہ ہے ملک میں تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے

اسلام آباد میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کوئی بھی تنہا ملک ترقی نہیں کرتا بلکہ پورا خطہ ترقی کرتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ 25، 30 سال میں ہمارے خطے نے بھی ترقی کی مگر ہم اپنے خطے میں بھی پیچھے رہ گئے ہیں، ہمیں یہ بڑا فاصلہ طے کرنا ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ سائنس یہ کہتی ہے کہ تعمیر و ترقی کی دوڑ میں 1 ارب لوگ غیر ضروری نا ہوجائیں، اگر ہم آئینے کے سامنے کھڑے ہوں گے تو یہ ہمارے لیے ایک بہت بڑا چیلنج ہے۔

رہنما ایم کیو ایم پاکستان کا کہنا تھا کہ لہذا تعلیمی ایمرجنسی لگائی جائے اور ہر جگہ کو تعلیم سے بھر دینا چاہیے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024