• KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:42pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:00pm Isha 6:28pm

صدر مملکت، وزیر اعظم کا حب حادثے پر اظہار افسوس، قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت

شائع April 11, 2024
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف —فائل/فوٹو: ڈان نیوز
صدر آصف زرداری اور وزیراعظم شہباز شریف —فائل/فوٹو: ڈان نیوز

صدر آصف زرداری اور وزیر اعظم شہباز شریف نے حب حادثے پر اظہار افسوس کرتے ہوئے قیمتی جانوں کے ضیاع پر تعزیت کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق صدر آصف علی زرداری نے زخمیوں کی جلد صحتیابی کی دعا، انہوں نے کہا کہ دکھ کی گھڑی میں ہمدردیاں زائرین کےلواحقین کے ساتھ ہیں۔

دوسری جانب وزیر اعظم شہباز شریف نے زائرین کی گاڑی کو پیش آئے ٹریفک حادثے میں قیمتی جانوں کے ضیاع پر گہرے افسوس اور رنج کا اظہار کیا۔

انہوں نے حادثے میں جاں بحق ہونے والوں کی بلندی درجات کی دعا کرتے ہوئے لواحقین سے اظہار تعزیت بھی کی۔

وزیر اعظم نے زخمیوں کے لیے جلد صحت یابی کی دعا کرتے ہوئے زخمیوں کو ہر ممکن طبی امداد فراہم کرنے کی ہدایت بھی جاری کردی۔

یاد رہے کہ گزشتہ روز صوبہ بلوچستان کے ضلع حب میں زائرین سے بھرا ٹرک کھائی میں گرنے کے نتیجے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 30 زخمی ہو گئے جن میں سے کچھ کی حالت نازک ہے۔

پولیس ذرائع نے بتایا کہ شاہ نورانی جانے والا زائرین کا ٹرک ویراب کے قریب کھائی میں جا گرا، حادثے کے وقت ٹرک میں 100 سے زائد زائرین سوار تھے۔

حادثے کے شکار کئی زائرین ٹرک تلے دب گئے جس سے بڑی تعداد میں لوگ ہلاک اور زخمی ہوئے۔

ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعے میں کم از کم 17 افراد جاں بحق اور 30 سے زائد زخمی ہوئے۔

کارٹون

کارٹون : 26 نومبر 2024
کارٹون : 25 نومبر 2024