• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

اسرائیل کی غزہ میں درندگی جاری، مزید 48 فلسطینی شہید

شائع April 22, 2024
— اے ایف پی
— اے ایف پی

اسرائیل کی غزہ میں درندگی جاری ہے، 24 گھنٹےکے دوران مزید 48 فلسطینیوں کو شہید کر دیا گیا۔

ڈان نیوز کے مطابق صیہونی طیاروں نے نصیرت کیمپ پر پھر بمباری کی، جس کے نتیجے میں مزید 7 فلسطینی شہید ہو گئے، سفاک فوج نے تازہ حملوں میں ایک اورنولود سے ماں کی گود چھین لی۔

فلسطین میں شہدا کی مجموعی تعداد 34ہزار 97 سے تجاوز کر گئی، جبکہ اسرائیلی حملوں میں 76 ہزار 980 افراد زخمی ہو چکے ہیں۔

دوسری جانب، امریکا نے اسرائیلی فوجی یونٹ پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ پابندی مغربی کنارے میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کے باعث عائد ہوگی، تاہم اسرائیلی وزیراعظم نے ممکنہ پابندی کا ڈٹ کر مقابلہ کرنے کا اعلان کر دیا۔

اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو نے کہا ہے کہ فوجی بٹالین کےخلاف پابندی کاتمام طاقت سے مقابلہ کروں گا۔

ادُھر، ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای نے اسرائیل پرکامیاب حملہ کرنے پر افواج کی تعریف کی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایران نے آپریشن کے دوران طاقت کا بھرپور مظاہرہ کیا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024