• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع

شائع May 6, 2024
فائل فوٹو
فائل فوٹو

سعودی ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کا آئندہ ہفتے دورہ پاکستان متوقع ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق سفارتی ذرائع نے بتایا کہ دورے کے حوالے سے تاریخوں کو حتمی شکل دینے پر کام جاری ہے، دورہ آئندہ ہفتے کے آخر دنوں میں متوقع ہے۔

ذرائع نے کہا کہ یہ سعودی ولی عہد کا 2019 کے بعد سے پاکستان کا پہلا دو طرفہ دورہ ہوگا، وزیر اعظم نے اپنی دیگر مصروفیات نے ترک کردی ہیں اور شہباز شریف سعودی ولی عہد کے دورے سے متعلق انتظامی امور کی خود نگرانی کریں گے۔

ذرائع کے مطابق سعودی ولی عہد اپنے وفد کے ہمراہ پاکستان آئیں گے، محمد بن سلمان کے متوقع دورے میں 5 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے فیصلوں پر عمل درآمد کی یادداشتوں پر دستخط بھی متوقع ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سرمایہ کاری کے حوالے سے مذاکرات کے لیے سعودی سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا ہے۔

سعودی عرب کے نائب وزیر سرمایہ کاری کی زیر قیادت سرمایہ کاروں کا اعلیٰ سطح کا وفد پاکستان پہنچا تو وفاقی وزرا مصدق ملک اور جام کمال نے اسلام آباد ایئرپورٹ پر ان کا پرتپاک استقبال کیا۔

ولی عہد محمد بن سلمان کی ہدایت پر پاکستان پہنچنے والے سعودی عرب کے وفد میں 30 سے زائد کمپنیوں کے سرمایہ کاروں سمیت 50 ارکان شامل ہیں۔

دورے کے دوران ہونے والی بزنس ٹو بزنس میٹنگز میں زراعت، کان کنی، انسانی وسائل، توانائی، کیمیکلز اور میری ٹائم کے کے شعبوں پر توجہ دی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024