• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

ناقدین کارکردگی پر بات نہیں کرسکتے تو کردار کشی کرتے ہیں، عظمیٰ بخاری

شائع May 10, 2024
فوٹو:ڈان نیوز
فوٹو:ڈان نیوز

وزیر اطلاعات و نشریات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ ہمارے ناقدین جب ہماری کارکردگی کے حوالے سے بات نہیں کرسکتے تو کردار کشی کرتے ہیں، مریم نواز عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہیں۔

لاہور میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہبازشریف کے سوا کسی وزیراعلیٰ کو روٹی سستی کرنےکا خیال نہیں آیا تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ ہم مہنگائی میں کمی کے لیے بھی اقدامات کر رہے ہیں، مریم نواز نے آتے ہی رمضان ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے کہا کہ ہمارے ناقدین جب ہماری کارکردگی کے حوالے سے بات نہیں کرسکتے تو کردار کشی کرتے ہیں۔

عظمی بخاری نے کہا کہ طعنہ زنی کرنے کے بجائے پر کارکردگی میں مقابلہ کیا جائے، ہمارے کاموں پر پہلے تنقید کرتے ہیں، پھر وہی کام خود بھی کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سبزیوں کی قیمتیں کم ہو رہی ہیں، پنجاب میں مہنگائی کی شرح 36 فیصد سے کم ہوکر 17 فیصد پر آگئی۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب میں مہنگائی میں کمی ہو رہی ہے، دیگر صوبوں میں بھی مہنگائی میں کمی ہونی چاہیے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت پنجاب میں 20 کلو آٹے کا تھیلا 1800 روپے ہے، پنجاب میں مرغی کا گوشت 230روپے فی کلو سستا ہوا۔

انہوں نے کہا کہ پالیسی بنانا حکومت کا کام ہے، اس پر انتظامیہ عمل درآمد کرتی ہے، یہ کہاں لکھا کہ روٹی کی قیمت حکومت کے علاوہ کوئی اور طے کرے گا یا اسٹریٹ لائٹس کا رنگ کیسا ہوگا، جب ہم کسی اور ادارے کے کام نہیں کر رہے تو کوئی ہمارے کام بھی نہ کرے۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024