• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:54am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:20am Sunrise 6:47am

حکومت کا پیٹرول 15 روپے 39 پیسے فی لیٹر سستا کرنے کا اعلان

شائع May 15, 2024 اپ ڈیٹ May 16, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا اعلان کرتے ہوئے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 88 پیسے کمی کا اعلان کردیا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی نے وزیر اعظم شہباز شریف کی جانب سے منظوری کے بعد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان کیا۔

وزارت خزانہ سے جاری اعلامیے کے مطابق حکومت نے پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 15روپے 39 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 88پیسے کمی کا اعلان کردیا۔

اس کے علاوہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت میں 7 روپے 54 پیسے اور مٹی کے تیل کی قیمت میں 9روپے 86 پیسے کمی کی گئی ہے۔

قیمتوں میں کمی کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 273 روہے 10 پیسے ہو گئی ہے جبکہ فی لیٹر ہائی اسپیڈ ڈیزل 274 روپے 8 پیسے میں دستیاب ہو گا۔

اسی طرح مٹی کا تیل فی لیٹر 173 روپے 48 پیسے میں دستیاب ہو گا جبکہ لائٹ ڈیزل آئل کی قیمت 161روپے 17 پیسے مقرر کردی گئی ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہو گا۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی(اوگرا) نے 15 مئی کو وزارت خزانہ کو سمری ارسال کی تھی۔

اس سے قبل 30 اپریل کو حکومت نے پیٹرول کی قیمت میں 5 روپے 45 پیسے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 42 پیسے فی لیٹر کمی کا اعلان کیا تھا۔

اس سے 15دن قبل حکومت نے 16 اپریل کو پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 4 روپے 53پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 8 روپے 14 پیسے فی لیٹر کا اضافہ کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024