• KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm
  • KHI: Asr 4:07pm Maghrib 5:42pm
  • LHR: Asr 3:23pm Maghrib 5:00pm
  • ISB: Asr 3:23pm Maghrib 5:01pm

کراچی: سی ٹی ڈی کی کارروائی، کالعدم ٹی ٹی پی کا دہشتگرد گرفتار

شائع May 17, 2024
— فائل فوٹو بشکریہ فیس بُک
— فائل فوٹو بشکریہ فیس بُک

محکمہ انسداد دہشت گردی (سی ٹی ڈی) سندھ اور وفاقی حساس ادارے نے کراچی کے علاقے نورس چورنگی منگھوپیر روڈ پر ٹارگیٹڈ کارروائی کرتے ہوئے کالعدم تنظیم تحریک طالبان (ٹی ٹی پی) کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا۔

ڈان نیوز کے مطابق ترجمان سی ٹی ڈی سندھ نے بتایا کہ ملزم یوسف خان عرف گل یوسف کا تعلق کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے کمانڈر عظمت اللہ گروپ سے ہے، جس کے قبضہ سے امریکی ساختہ دستی بم برآمد ہوا۔

ترجمان کا مزید کہنا تھا کہ ملزم نے 2006 میں تحریک طالبان پاکستان سے منسلک ہوا۔

ترجمان سی ٹی ڈی نے بتایا کہ ملزم نے انکشاف کیا کہ اس نے جنوبی وزیرستان میں دہشت گردی کی جو کارروائیاں کیں، ان میں 2009 میں سیلہ سوئی قلعہ جنوبی وزیرستان ایف سی پر حملہ کمانڈر نور ولی کی سر براہی میں کیا، اور سروکئی پیسہ جنوبی وزیرستان میں ایف سی کی گاڑی کو ریموٹ کنٹرول بم کا دھماکا کیا، جس میں 6 جوان زخمی ہوئے۔

ترجمان کا کہنا تھا کہ ملزم کے خلاف تھانہ سی ٹی ڈی کراچی میں دہشت گردی کا مقدمہ درج کیا گیا، مزید تفتیش کا عمل جاری ہے۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024