• KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:17pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 5:11pm
  • KHI: Zuhr 12:34pm Asr 5:17pm
  • LHR: Zuhr 12:05pm Asr 5:01pm
  • ISB: Zuhr 12:10pm Asr 5:11pm

پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی کے ملازم کی خاتون سے مبینہ زیادتی، مقدمہ درج

شائع May 27, 2024
لاہور پولیس نے بتایا کہ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا ہسپتال کا ملازم ہے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک
لاہور پولیس نے بتایا کہ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا ہسپتال کا ملازم ہے—فائل فوٹو: شٹر اسٹاک

لاہور کے پنجاب انسٹی ٹیوٹ آف کارڈیالوجی (پی آئی سی) میں مبینہ طور خاتون سے زیادتی کرنے والے ہسپتال کے ملازم کو گرفتار کرکے اس کے خلاف مقدمہ درج کرلیا گیا۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق لاہور پولیس نے بتایا کہ پنجاب انسٹیوٹ آف کارڈیالوجی میں خاتون سے مبینہ زیادتی کرنے والا ہسپتال کا ملازم ہے۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم نے دوسری منزل پر لیجا کر خاتون سے ذیادتی کی، خاتون والد کے بائی پاس کے لیے ڈیڑھ ماہ سے ہسپتال میں موجود ہے۔

پولیس کے مطابق ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکےگرفتارکر لیا گیا، ملزم نے جلد بائی پاس کروانے کا جھانسہ دے کر زیادتی کی، میڈیکل کے بعد مزید قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔

کارٹون

کارٹون : 23 جون 2024
کارٹون : 22 جون 2024