• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

ایکشن فلم ’ایجنٹ انیلا‘ کا ٹریلر ریلیز

شائع May 28, 2024
—پرومو فوٹو
—پرومو فوٹو

پاکستان کی پہلی خاتون کے مرکزی کردار کی ایکشن تھرلر فلم ’ایجنٹ انیلا‘ کا ٹریلر ریلیز کردیا گیا۔

تاہم زیادہ تر شائقین نے ’ایجنٹ انیلا‘ کا ٹریلر دیکھتے ہی اسے جعلی فلم قرار دیا اور کمنٹ کیے کہ فلم کا ٹریلر ماضی کی پاکستانی فلموں کی یاد دلاتا ہے جب کہ اس وقت فلم ٹیکنالوجی اپنے عروج پر ہے۔

میگا کاسٹ فلم میں اداکارہ میرا، ردا اسفہانی، غلام محی الدین، مصطفیٰ قریشی، شفقت چیمہ، مسکان نذیر، منظور مراد، پیر معظم اور محبوب سلطان سمیت دیگر اداکار ایکشن میں دکھائی دیں گے۔

’ایجنٹ انیلا‘ میں جہاں غلام محی الدین اور مصطفیٰ قریشی جیسے لیجنڈ اداکار ایکشن میں نظر آئیں گے، وہیں اس میں سندھی اور پشتو ڈراموں کے اداکار بھی دکھائی دیں گے۔

جاری کیے گئے ٹریلر سے فلم کی کہانی سمجھنا مشکل ہے، تاہم عندیہ ملتا ہے کہ فلم میں ایک گروہ پاکستان میں کسی وائرس کے ذریعے اموات اور خوف پھیلانا چاہتا ہے جب کہ دوسرا گروہ انہیں روکنے کی کوشش کرتا دکھائی دیتا ہے۔

ٹریلر سے عندیہ ملتا ہے کہ اداکارہ میرا منفی کردار میں دکھائی دیں گی جب کہ ردا اسفہانی ’ایجنٹ انیلا‘ کے مرکزی کردار میں نظر آئیں گی۔

اسی طرح شفقت چیمہ، مصطفیٰ قریشی اور غلام محی الدین بھی مرکزی کرداروں میں دکھائی دیں گے۔

ٹریلر میں دکھایا گیا ہے کہ ’ایجنٹ انیلا‘ کی شوٹنگ بیرون ممالک میں بھی کی گئی ہے۔

’ایجنٹ انیلا‘ کی کہانی قاسم گل پنہور نے لکھی ہے اور انہوں نے ہی اس کی ہدایات دی ہیں جب کہ وہ فلم کے پروڈیوسر بھی ہیں۔

فلم کے شریک پروڈیوسرز میں حاجی خالد صدیقی شامل ہیں اور فلم کو آئندہ ماہ عید الاضحٰی کے موقع پر ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا ہے۔

انٹرٹینمنٹ ڈیسک
ڈان میڈیا گروپ کا لکھاری اور نیچے دئے گئے کمنٹس سے متّفق ہونا ضروری نہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025