• KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm
  • KHI: Zuhr 12:18pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:24pm
  • ISB: Zuhr 11:54am Asr 3:24pm

وزیراعظم کی پیٹرول 15روپے 40پیسے، ڈیزل 7 روپے 90 پیسے سستا کرنے کی ہدایت

شائع May 31, 2024
فائل فوٹو: اے پی پی
فائل فوٹو: اے پی پی

وزیراعظم نے کی وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15روپے 40پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7 روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کردی۔

ڈان نیوز کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے حوالے سے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی ہدایت کردی۔

وزیراعظم نے وزارت خزانہ کو پیٹرول کی قیمت میں 15روپے 40 پیسے اور ڈیزل کی قیمت میں 7روپے 90 پیسے کمی کی ہدایت کردی۔

وزیر اعظم نے اپنے بیان میں کہا کہ موجودہ حکومت کی عوام دوست پالیسیوں کے نتیجے میں مہنگائی میں واضح کمی واقع ہوئی ہے اور معاشی استحکام آیا ہے۔

پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوگا۔

حیران کن امر یہ ہے کہ اس مرتبہ حکومت کی جانب سے توقع سے زائد پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے۔

عالمی مارکیٹ میں مندی کے رجحان کے سبب ملک بھر میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں 31 مئی کو تقریباً 6 روپے 50 پیسے سے 7 روپے 50 پیسے تک کمی کا امکان ظاہر کیا گیا تھا۔

گزشتہ 15 دنوں کے دوران عالمی مارکیٹ میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت بالترتیب 3.25 ڈالر اور 2.10 ڈالر فی بیرل کم ہوئی ہے، جبکہ اس سے پچھلے 15 دنوں میں 8.7 ڈالر اور 4.3 ڈالر فی بیرل کی تنزلی ہوئی تھی اور اسی کمی کو دیکھتے ہوئے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ساڑھے 7 روپے تک کی کمی کا امکان تھا۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے گزشتہ ایک ماہ کے عرصے میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 30 روپے سے زائد کی کمی کی گئی ہے۔

اس سے قبل 15مئی کو حکومت نے پیٹرول 15 روپے 39 پیسے اور ڈیزل 7 روپے 88 پیسے سستا کرنے کا اعلان کیا تھا۔

کارٹون

کارٹون : 22 نومبر 2024
کارٹون : 21 نومبر 2024