• KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm
  • KHI: Zuhr 12:19pm Asr 4:07pm
  • LHR: Zuhr 11:49am Asr 3:23pm
  • ISB: Zuhr 11:55am Asr 3:23pm

حکومت زیادہ عرصہ چلتی دکھائی نہیں دے رہی، اسد قیصر

شائع June 22, 2024
فائل فوٹو: ٹوئٹر
فائل فوٹو: ٹوئٹر

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اسد قیصر نے کہا ہے کہ حکومت سے اپنے اتحادی سنبھالے نہیں جا رہے، مجھے نہیں لگتا یہ حکومت زیادہ لمبا عرصہ چل سکے گی۔

اسلام آباد کی مقامی عدالت نے سابق اسپیکر قومی اسمبلی اور پی ٹی آئی رہنما اسد قیصر کی آزادی مارچ کے 4 مقدمات میں ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواستیں منظور کرلیں۔

سیشن جج اعظم خان نے اسد قیصر کی تھانہ گولڑہ میں درج 2 مقدمات، تھانہ کوہسار اور تھانہ انڈسٹریل ایریا میں درج ایک ایک مقدمے میں ضمانت کی درخواستوں پر سماعت کی، اسد قیصر اپنے وکیل عائشہ خالد ایڈووکیٹ اور قمر عنایت کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے۔

دوران سماعت پولیس نے تمام مقدمات کا ریکارڈ عدالت میں جمع کروادیا، عدالت نے چاروں مقدمات میں اسد قیصر کی ضمانت قبل از گرفتاری کنفرم کردیں۔

سماعت کے بعد سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے بجٹ میں ظلم کیا ہے، بجٹ میں ٹیکسسز لگا کر ظلم کیا گیا ہے.

انہوں نے کہا کہ حکومت سے اپنے اتحادی سنبھالے نہیں جا رہے، مجھے نہیں لگتا یہ حکومت زیادہ لمبا عرصہ چل سکے گی، حکومت اور پیپلزپارٹی کا آپس میں ڈرامہ لگا ہوا ہے، یہ سمجھتے ہیں ہم سے بجٹ پر کوئی مشورہ نہیں لیا گیا۔

اسد قیصر کا مزید کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کے ایم این ایز بجٹ پر بولنا نہیں چاہتے، یہ پارلیمنٹ ناجائز پارلیمنٹ ہے، عوام نے مینڈیٹ پی ٹی آئی کو دیا اور انہوں نے چوری کیا۔

کارٹون

کارٹون : 24 نومبر 2024
کارٹون : 23 نومبر 2024