• KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm
  • KHI: Zuhr 12:36pm Asr 5:18pm
  • LHR: Zuhr 12:06pm Asr 5:02pm
  • ISB: Zuhr 12:11pm Asr 5:12pm

رواں سال مون سون کے دوران پنجاب میں 35 فیصد زائد بارشوں کی پیشگوئی، اربن فلڈنگ کا انتباہ

شائع June 23, 2024
فائل فوٹو: ڈان
فائل فوٹو: ڈان

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) پنجاب نے صوبے میں رواں سال مون سون بارشیں 35 فیصد تک زیادہ ہونے کی پیش گوئی کی ہے۔

’ڈان نیوز‘ کی رپورٹ کے مطابق پی ڈی ایم اے پنجاب نے مون سون بارشوں سے متعلق الرٹ جاری کرتے ہوئے صوبے بھر کی انتظامیہ کو مراسلہ جاری کردیا۔

ڈائریکٹر جنرل (ڈی جی) پی ڈی ایم کے مطابق جولائی کے پہلے ہفتے میں 15 سے 15 ملی میٹر، دوسرے ہفتے میں 25سے 35 ملی میٹر بارشیں متوقع ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگلے ماہ کے تیسرے ہفتے میں بالائی پنجاب اور جنوبی پنجاب میں 15 سے 25 ملی میٹر بارش ہو سکتی ہے، چوتھے ہفتے میں 50 سے 70 ملی میٹر بارشوں کی پیشگوئی ہے، جولائی میں مون سون بارشوں سے اربن فلڈنگ کا خطرہ ہے۔

پی ڈی ایم اے نے ہدایت کی ضلعی انتظامیہ مون سون بارشوں سے قبل تمام تر حفاظتی اقدامات کو یقینی بنائے۔

کارٹون

کارٹون : 28 جون 2024
کارٹون : 27 جون 2024