• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:03pm
  • LHR: Maghrib 5:01pm Isha 6:26pm
  • ISB: Maghrib 5:02pm Isha 6:29pm

ملک بھر میں آج سے یکم جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی

شائع June 26, 2024
— فائل فوٹو: ڈان نیوز
— فائل فوٹو: ڈان نیوز

محکمہ موسمیات نے ملک بھر میں آج سے یکم جولائی تک بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق محکمہ موسمیات نے بتایا کہ بحیرہ عرب، خلیج بنگال سے مون سون ہوائیں ملک میں داخل ہونے کا امکان ہے۔

مزید پیش گوئی کی کہ کراچی سمیت سندھ کے مختلف علاقوں میں بارش ہوسکتی ہے جبکہ اسلام آباد، بلوچستان، پنجاب، خیبر پختونخوا میں بھی بادل برسنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گلگت بلتستان اور کشمیر میں بھی بارش کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا تھا کہ صوبے کے بالائی علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں میں ہلکی بارش کا امکان ہے، گزشتہ روز صوبے میں سب سے زیادہ درجہ حرارت 43 ڈگری ڈیرہ اسمعٰیل خان میں ریکارڈ کیا گیا۔

محکمہ موسمیات نے بتایا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں دیر میں 12 چترال میں 2 ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی، آج پشاور کا موسم گرم اور خشک رہے گا، پشاور کا درجہ حرارت آج 43 ڈگری تک جانے کے امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق پشاور میں ہوا میں نمی کا تناسب 51 فیصد ریکارڈ کیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024