• KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm
  • KHI: Asr 5:19pm Maghrib 7:26pm
  • LHR: Asr 5:02pm Maghrib 7:11pm
  • ISB: Asr 5:12pm Maghrib 7:22pm

جو بھی اس حکومت کے ساتھ مذاکرات کرے گا وہ منہ کالا کرے گا، شیخ رشید

شائع June 27, 2024
— فوٹو: ایکس
— فوٹو: ایکس

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا ہے کہ جو بھی اس حکومت کے ساتھ مذاکرات کرےگا وہ منہ کالا کرےگا۔

اسلام آباد میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ کشمیر کے بعد خیبرپختونخوا اور بلوچستان کےحالات بھی خراب ہو رہے ہیں۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ امریکا میں جن ارکان نے قرارداد پاس کی وہ فارم 47 والے نہیں، اگلے ماہ کے آخر تک نواز شریف بھی اپنا بیانیہ بدلیں گے۔

شیخ رشید نے کہا کہ اصل مذاکرات فوج کے ساتھ کیے جائیں، درمیانی راستہ نکالا جائے، چوروں، لیٹروں اور خراب بجٹ پیش کرنے والوں کو گھر بھیجا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی عمران خان کو رہا ہونا چاہیے لیکن اسے رہا ہونے نہیں دیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 2 جولائی 2024
کارٹون : 1 جولائی 2024