• KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am
  • KHI: Fajr 5:34am Sunrise 6:53am
  • LHR: Fajr 5:12am Sunrise 6:37am
  • ISB: Fajr 5:19am Sunrise 6:46am

بارش کی پیشگوئی، بلدیہ عظمیٰ کراچی نے رین ایمرجنسی نافذ کردی

شائع June 27, 2024
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے — فائل فوٹو: پی پی آئی
ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے — فائل فوٹو: پی پی آئی

محکمہ موسمیات کی بارش کی پیش گوئی پر بلدیہ عظمیٰ کراچی کی جانب سے رین ایمرجنسی نافذ کردی گئی۔

ڈان نیوز کے مطابق ڈپٹی میئر کراچی سلمان عبداللہ مراد نے متوقع بارشوں تک ڈیوٹی پر تعینات تمام عملے کی چھٹیاں منسوخ کردی ہیں۔

ڈپٹی میئر کراچی نے کہا کہ شہر کے مختلف انڈر پاسز اور شاہراہوں پر واٹر کارپوریشن کو مشینری نصب کرنے کی ہدایات دے دی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ بورڈ اور بلدیہ عظمیٰ کراچی کے عملے کو بھی ضروری اقدامات کرنے کے احکامات دیے گئے ہیں۔

سلمان عبداللہ مراد نے کہا کہ پیپلز پارٹی کے ٹاؤن چیئرمین بارشوں میں عوام کی خدمت میں پیش پیش رہیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ اس وقت صورتحال کنٹرول میں ہے اور شہر کے کسی مقام پر بارش کا پانی نہیں کھڑا ہے۔

واضح رہے کہ آج بھی شہر قائد کے علاقوں بحریہ ٹاؤن اور اطراف میں بارش شروع ہوئی، اس کے علاوہ گڈاپ ٹاؤن، سپر ہائی وے اور ملیر میں ہلکی بارش اور بوندا باندی ہوئی۔

اس کے علاوہ کراچی کے مختلف علاقوں میں شدید آندھی بھی چلی اور کچھ مقامات پرتیز ہوا کے ساتھ بارش ہوئی۔

گزشتہ روز محکمہ موسمیات نے کراچی میں جمعرات اور جمعہ کو گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی تھی۔

کارٹون

کارٹون : 21 نومبر 2024
کارٹون : 20 نومبر 2024