• KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am
  • KHI: Fajr 5:04am Sunrise 6:21am
  • LHR: Fajr 4:25am Sunrise 5:48am
  • ISB: Fajr 4:26am Sunrise 5:51am

کراچی: گزشتہ 24 گھنٹے میں ہیٹ اسٹروک سے 9 افراد جاں بحق

شائع June 28, 2024 اپ ڈیٹ June 29, 2024
شہر میں یکم جون سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے  اموات کی تعداد 26 ہوگئی ہے — فائل فوٹو: پی پی آئی
شہر میں یکم جون سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 26 ہوگئی ہے — فائل فوٹو: پی پی آئی

کراچی میں گزشتہ چوبیس گھنٹے میں ہیٹ اسٹروک سے مزید 9 افراد جاں بحق ہوگئے۔

محکمہ صحت سندھ کے مطابق جناح ہسپتال میں 3، عباسی شہید ہسپتال میں 5 اور سول ہسپتال میں ایک مریض کی موت رپورٹ ہوئی۔

شہر میں یکم جون سے اب تک ہیٹ اسٹروک سے اموات کی تعداد 26 ہوگئی ہے۔

واضح رہے کہ شہر قائد چند روز سے شدید گرمی کی لپیٹ میں ہے اور پارہ مسلسل 40 ڈگری کو چھو رہا ہے، جبکہ سمندری ہوا بند ہونے سے گرمی کی زیادہ شدت محسوس کی جارہی ہے۔

گرمی کے ساتھ ساتھ بجلی کی اعلانیہ و غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے۔

کارٹون

کارٹون : 3 اپریل 2025
کارٹون : 31 مارچ 2025