• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

شاہین آفریدی کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش متوقع

—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے دعویٰ کیا ہے کہ کرکٹر شاہین شاہ آفریدی کے ہاں جلد ہی پہلے بچے کی پیدائش متوقع ہے۔

شاہین آفریدی ستمبر 2023 میں سابق کرکٹر شاہد آفریدی کی صاحبزادی انشا آفریدی سے رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے۔

ٹربیون کی رپورٹ کے مطابق قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی نے بتایا کہ اپنے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی وجہ سے شاہین آفریدی بنگلہ دیش سیریز میں ممکنہ طور پر شرکت نہیں کریں گے۔

ہیڈ کوچ کے مطابق شاہین آفریدی کے ہاں کچھ ہی دن بعد بچے کی پیدائش متوقع ہے اور وہ خوشی کے اس موقع پر اہلیہ کے ہمراہ رہنے چاہیں گے تو انہیں آرام کرنے دیا جائے گا۔

اپنے ہاں بچے کی متوقع پیدائش سے متعلق شاہین آفریدی یا ان کی اہلیہ نے کوئی بیان جاری نہیں کیا اور نہ ہی ان کے اہل خانہ نے اس حوالے سے کوئی تردید یا تصدیق کی ہے۔

قومی کرکٹر کے ہاں پہلے بچے کی متوقع پیدائش کی خبر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی اور مداحوں نے کرکٹر کو مبارک باد بھی پیش کی۔

شاہین آفریدی کے والد بننے سے سابق کرکٹر شاہد آفریدی نانا بن جائیں گے۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025