• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ: امریکی صدر کا عوام سے اتحاد، یکجہتی، تشدد کا خاتمہ کرنے پر زور

شائع July 15, 2024
صدر جو بائیڈن — فائل فوٹو: رائٹرز
صدر جو بائیڈن — فائل فوٹو: رائٹرز

امریکی صدر جو بائیڈن نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملے کے بعد عوام سے اتحاد، یکجہتی اور تشدد کا خاتمہ کرنے پر زور دیا ہے۔

ڈان نیوز کے مطابق قوم سے خطاب کرتے ہوئے امریکی صدر جوبائیڈن نے اعتراف کیا کہ صدارتی انتخاب میں خطرات بہت زیادہ ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سیاست کو میدان جنگ نہیں بنانا چاہیے، سیاسی بیان بازی کافی حد تک بڑھ گئی ہے جسے ہر صورت کم کرنے کی ضرورت ہے۔

امریکی صدر نے کہا کہ اختلاف کا مطلب دشمنی نہیں ہونا چاہیے، اختلافات بیلٹ باکس کے ذریعے حل کرتے ہیں گولی سے نہیں۔

جو بائیڈن نے بتایا کہ حملہ آور کا مقصد تاحال واضح نہیں ہوسکا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ انتخابی ریلی کے دوران قاتلانہ حملے میں زخمی ہوگئے تھے تاہم ٹرمپ کے محافظوں نے حملہ آور کو ہلاک کر دیا تھا۔

ڈونلڈ ٹرمپ پنسلوینیا میں منعقد ریلی کے شرکا سے خطاب کیلئے اسٹیج پر موجود تھے اچانک فائرنگ کا واقعہ پیش آیا اور گولی بظاہر سابق امریکی صدر کے کان کو چھوتی ہوئی نکل گئی۔

حملہ آور کی 20 سال تھی، امریکی میڈیا

سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کی شناخت ہوگئی تھی، امریکی میڈیا نے تحقیقاتی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ ڈونلڈ ٹرمپ پر حملہ کرنے والے شخص کی عمر 20 سال ہے اور اس کا تعلق ریاست پینسلوینیا سے ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024