• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

’جب آپ غلطی سے اہلیہ کا لباس پہن لیں‘: عمر اکمل کو لباس پر تنقید کا سامنا

—فوٹو: اسکرین شاٹ
—فوٹو: اسکرین شاٹ

کرکٹر عمر اکمل کی جانب سے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کیے جانے پر انہیں تنقید کا سامنا ہے اور صارفین انہیں غلطی سے اہلیہ کا لباس پہننے کا طعنہ بھی دیتے دکھائی دیے۔

عمر اکمل نے انسٹاگرام پر اپنی تصویر شیئر کرتے ہوئے کیپشن لکھا کہ بورنگ لباس پہننے کے لیے زندگی انتہائی مختصر ہے۔

کرکٹر کو تصویر میں گلابی رنگ کی شرٹ اور شارٹ میں دیکھا جا سکتا ہے جب کہ انہوں نے گرمیوں کے حساب سے چپل بھی ہلکے پھلکے پہن رکھے ہیں۔

ان کی جانب سے شیئر کردہ تصویر وائرل ہوگئی اور اسے متعدد شوبز سوشل میڈیا پیجز سمیت مائکرو بلاگنگ ویب سائٹ ایکس پر بھی صارفین کی جانب سے شیئر کرکے عمر اکمل کے فیشن سینس پر بحث کی گئی۔

زیادہ تر صارفین نے عمر اکمل کی تصویر پر مزاحیہ انداز میں کمنٹس کرکے ان پر تنقید کی اور انہیں بار بی ڈول بھی قرار دیا۔

کچھ صارفین نے ان کی تصویر پر کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ جس طرح کا لباس انہوں نے پہن رکھا ہے، اس طرح کا لباس تو لڑکیاں بھی نہیں پہنتیں۔

اسی طرح بعض مداحوں نے ان کی تصویر پر مزاحیہ کمنٹس کرتے ہوئے لکھا کہ جب آپ غلطی سے اہلیہ کا لباس پہن لیں۔

کچھ صارفین نے انہیں نائٹ ڈریس کا ایمبیسڈر قرار دیا تو بعض نے مزاحیہ انداز میں کمنٹس کیے کہ اگر انہیں انگریزی سیکھنی ہے تو وہ کمنٹ کرنے والے سے رابطہ کریں۔

اسی طرح بعض مداحوں نے کمنٹ کیے کہ یقین کریں عمر اکمل ہولی وڈ ہیرو نہیں۔

—اسکرین شاٹ
—اسکرین شاٹ

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025