• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

یوٹیوبر ڈکی بھائی کا ماہانہ حیران کن کمائی کا دعویٰ

شائع July 31, 2024
—فوٹو: انسٹاگرام
—فوٹو: انسٹاگرام

معروف یوٹیوبر اور سوشل میڈیا اسٹار سعد الرحمٰن المعروف ڈکی بھائی نے یوٹیوب سمیت دیگر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ماہانہ حیران کن کمائی کا دعویٰ کرکے سب کو تشویش میں مبتلا کردیا۔

ڈکی بھائی کے یوٹیوب پر تقریبا 80 لاکھ سبسکرائبرز ہیں اور ان کی ویڈیوز چند ہی دن میں لاکھوں بار دیکھی جاتی ہیں۔

ان کا شمار پاکستان کے پانچ بڑے یوٹیوبرز میں ہوتا ہے، تاہم انہیں بعض اوقات متنازع مواد تیار کرنے پر تنقید کا سامنا بھی رہتا ہے۔

حال ہی میں ڈکی بھائی نے ایک یوٹیوبر کو انٹرویو دیا، جہاں ان سے ماہانہ کمائی سے متعلق سوال کیا گیا۔

یوٹیوب سے ماہانہ کمائی بتانے کے سوال پر ڈکی بھائی پہلے تو پریشان ہوگئے، تاہم بعد ازاں انہوں نے نہ صرف یوٹیوب بلکہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارم کی مجموعی کمائی بتائی۔

ڈکی بھائی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں صرف پانچ یوٹیوبرز ہی ایسے ہیں، جن کی ویڈیوز چند ہی دن میں لاکھوں بار دیکھی جاتی ہیں، ورنہ عام یوٹیوبرز کی ویڈیوز اتنی زیادہ نہیں دیکھی جاتیں۔

انہوں نے کہا کہ وہ صرف یوٹیوب کی ماہانہ کمائی تو نہیں بتا سکتے، البتہ وہ تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سمیت اسپانسر اور اشتہارات کی بھی کمائی بتا سکتے ہیں۔

ڈکی بھائی نے کہا کہ ان کی ماہانہ کمائی ایک سے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالرز تک ہوجاتی ہے اور مذکورہ کمائی تمام پلیٹ فارمز سمیت اسپانسر کانٹینٹ اور اشتہارات کی کمائی کے ساتھ مل کر بنتی ہے۔

ڈکی بھائی کی جانب سے سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ہونے والی ماہانہ مجموعی کمائی بتانے پر نہ صرف انٹرویو کرنے والی یوٹیوبر حیران رہ گئیں بلکہ صارفین نے بھی حیران ہوگئے۔

ڈکی بھائی کی جانب سے ماہانہ ایک سے ڈیڑھ لاکھ امریکی ڈالرز کمانے کا مطلب یہ ہے کہ وہ ماہانہ پاکستانی تین سے 5 کروڑ روپے کما رہے ہیں۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025