• KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm
  • KHI: Maghrib 6:32pm Isha 7:49pm
  • LHR: Maghrib 6:04pm Isha 7:26pm
  • ISB: Maghrib 6:10pm Isha 7:33pm

چمن میں طوفانی بارشوں کے بعد پانی ٹنل میں داخل، ٹرین سروس معطل

شائع September 1, 2024
— فائل فوٹو: فیس بک پاکستان ریلوے
— فائل فوٹو: فیس بک پاکستان ریلوے

بلوچستان میں شدید بارشوں کے دوران ضلع چمن میں پانی کا ریلہ ریلوے ٹنل میں داخل ہوگیا جس کے بعد ٹرین سروس غیر معینہ مدت کے لیے معطل ہوگئی۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ ریلوے ٹنل پانی کے ریلے کے ساتھ آئی والی مٹی سے بھرگئی۔

ریلوے حکام نے ٹرین سروس غیر معینہ مدت کیلئے معطل ہونے سے آگاہ کردیا ہے۔

چمن میں گزشتہ شب طوفانی بارش کے بعد ندی نالوں میں طغیانی کے باعث نشیبی علاقے زیرآب آگئے جس کے باعث کاروباری مراکز، سرکاری دفاتر اور بینکوں میں کام سخت متاثر رہا۔

درہ کوژک میں لینڈسلائیڈنگ کے باعث ہیوی ٹریفک معطل ہوگیا جب کہ مواصلاتی نظام بھی درہم برہم ہے۔

دوسری جانب صوبے میں بارشوں کے دوران مزید 3 افراد جاں بحق ہوگئے جب کہ صوبائی حکومت نے جھل مگسی کو آفت زدہ قرار دے دیا ہے۔

قلعہ عبداللہ اور قلعہ سیف اللہ میں بارشوں سے مزید 3افراد جاں بحق ہوگئے جس کے بعد طوفانی بارشوں سے جاں بحق ہونیوالوں کی تعداد 31ہوگئی، ان واقعات میں 15 افراد زخمی اور جاں بحق ہونیوالوں میں 18 بچے میں شامل ہیں۔

گزشتہ شب سے جاری بارشوں نے قلعہ سیف اللہ کے تمام چیک ڈیمز بھر گئے، جھل مگسی میں سیلابی ریلوں کے باعث متعد دیہات زیر آب آگئے جہاں ضلعی انتظامیہ، لیویز اور پی ڈی ایم اے نے امداد کارروائیوں کا آغاز کردیا۔

صوبائی ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) اور ریلیف کمشنر کی جانب سے جھل مگسی کو آفت زدہ قرارد دے دیا گیا ہے جس کے بعد بلوچستان کے آفت زدہ قرار دیئے جانیوالے اضلاع کی تعداد 11ہوگئی ہے جن میں قلات، زیارت، صحبت پور،لسبیلہ،آواران، کچھی، جعفرآباد، اوستہ محمد، لورالائی اور چاغی شامل ہیں۔

ضلعی کچھی میں طوفانی بارشوں کے بعد کلی سردار ساتکزئی میں 50 سے زائد مکانات سیلابی ریلے میں بہہ گئے تاہم علاقہ مکینوں کو پہلے ہی محفوظ مقامات پر منتقل کردیا گیا تھا جب کہ مچھ تا کولپور قومی شاہراہ بہہ جانے سے کوئٹہ جیکب آباد قومی شاہراہ 10گھنٹے تک بند رہی۔

بارشوں کے دوران لینڈ سیلائڈنگ کے باعث این 70 کوئٹہ چمن قومی شاہراہ ٹریفک کے لیے کئی گھنٹے بند رہی جب کہ بارشوں کے باعث ضلع چمن کے دور دراز علاقوں کے گھروں کو جزوی نقصان پہنچا۔

ضلع چمن کے علاقے کوژک ٹاپ پر مال بردار دو گاڑیاں شاہراہ بیٹھ جانے سے الٹ گئے جبکہ کلی محمد بھاوڑی میں سیلابی ریلے کے باعث درجنوں مکانات منہدم ہوگئے۔

ضلعی انتظامیہ، پی ڈی ایم اے اور لیویز کی جانب سے امدادی کارروائیوں کا آغاز کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 17 ستمبر 2024
کارٹون : 16 ستمبر 2024