• KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm
  • KHI: Maghrib 5:43pm Isha 7:02pm
  • LHR: Maghrib 5:00pm Isha 6:25pm
  • ISB: Maghrib 5:01pm Isha 6:28pm

مون سون ہوائیں آج سندھ میں داخل ہونے کا امکان، کراچی میں کل گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع

شائع September 3, 2024
فائل فوٹو: ڈان نیوز
فائل فوٹو: ڈان نیوز

مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جبکہ صوبائی دارالحکومت کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

ڈان نیوز کی رپورٹ کے مطابق محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کراچی کا موجودہ درجہ حرارت 27 ڈگری سینٹی گریڈ ہے جبکہ آج زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کی جانب سے جاری بیان کے مطابق ہوا میں نمی کا تناسب 88 فیصد ہے، مغربی سمت سے سات کلو میٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ مون سون ہواؤں کا سلسلہ آج مشرقی سندھ میں داخل ہونے کا امکان ہے جس کے زیر اثر کراچی میں کل سے گرج چمک کے ساتھ بارش متوقع ہے۔

کارٹون

کارٹون : 23 نومبر 2024
کارٹون : 22 نومبر 2024