• KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm
  • KHI: Zuhr 12:41pm Asr 4:28pm
  • LHR: Zuhr 12:12pm Asr 3:43pm
  • ISB: Zuhr 12:17pm Asr 3:43pm

کراچی: اورنگی ٹاؤن میں ’غیرت کے نام پر‘ نوبیاہتا جوڑا قتل، ملزم گرفتار

شائع September 19, 2024
— فائل فوٹو:
— فائل فوٹو:

کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں بھائی نے مبینہ طور پر غیرت کے نام پر فائرنگ کرکے اپنی بہن اور بہنوئی کو قتل کردیا جب کہ فائرنگ سے ایک رشتے دار بھی زخمی ہوگیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعہ طوری بنگش کالونی میں پیش آیا جہاں 19 سالہ خاتون سائرہ اور اس کے شوہر نجم جاوید کو فائرنگ کر کے ہلاک کر دیا گیا جبکہ ان کا رشتہ دار 50 سالہ زبیر باری ’غیرت‘ کی وجہ سے زخمی ہوا۔

پولیس نے مقتولہ خاتون کے بھائی ملزم مبشر حسین کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے واردات میں استعمال ہونے والا پستول برآمد کر لیا۔

اقبال مارکیٹ پولیس کے ایس ایچ او اسلم خان نے بتایا کہ مقتولین نے تقریباً ایک ماہ قبل اپنی مرضی سے شادی کی تھی، لڑکی کے گھر والوں کی جانب سے شادی کی مخالفت کی جا رہی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ فائرنگ میں زخمی ہونے والے زبیر باری نے مقامی جرگے کے ذریعے بات چیت کے لیے لڑکی کے اہل خانہ کو مدعو کیا تھا جہاں ملزم مبشر حسین نے فائرنگ کر دی جس سے جوڑے کی موت ہو گئی۔

لاشوں اور زخمی شخص کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

سہراب گوٹھ میں بھی نوجوان شادی شدہ خاتون ’غیرت کے نام پر قتل‘

دوسری جانب شہر کے علاقے سہراب گوٹھ میں بھی ایک نوجوان شادی شدہ خاتون کو ’غیرت کے نام پر قتل‘ کردیا گیا۔

سہراب گوٹھ پولیس کے ایس ایچ او وزیر علی نے بتایا کہ 26 سالہ لیلیٰ رفیق کو سپر ہائی وے کے قریب نور خان گوٹھ میں واقع گھر میں ’غیرت‘ کے نام پر فائرنگ کر کے قتل کر دیا گیا۔

ابتدائی تفتیش کے مطابق 2 مشتبہ افراد گھر میں داخل ہوئے اور خاتون کو گولی مار دی، ملزمان موقع سے فرار ہو گئے، لاش کو قانونی کارروائی کے لیے عباسی شہید ہسپتال منتقل کردیا گیا۔

کارٹون

کارٹون : 15 جنوری 2025
کارٹون : 14 جنوری 2025