• KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:35am Sunrise 5:56am
  • ISB: Fajr 4:39am Sunrise 6:02am
  • KHI: Fajr 5:08am Sunrise 6:24am
  • LHR: Fajr 4:35am Sunrise 5:56am
  • ISB: Fajr 4:39am Sunrise 6:02am

موسمیاتی تبدیلی کے بڑے مسائل سے نمٹنے کیلئے گرین انرجی کو فروغ دینا ہو گا، احسن اقبال

شائع September 29, 2024
—فائل فوٹو: اے پی پی
—فائل فوٹو: اے پی پی

وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی و خصوصی اقدامات احسن اقبال نے کہا ہے کہ حکومت توانائی کے شعبے کی ترقی پر خلوص نیت سے کام کررہی ہے، ہمارا ٹارگٹ گرین انرجی کا حصول ہے، ہم چاہتے ہیں سب کو سستی اور ماحول دوست توانائی حاصل ہو۔

لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز(لمز) میں ایشیا انرجی ٹرانزیشن سمٹ2024 سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی ایک بہت بڑا مسئلہ ہے، موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے ہمیں بہت زیادہ نقصان ہوا، 2 سال پہلے ہمیں موسمیاتی تبدیلی کے باعث بہت مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جس سے پاکستان کو 30ارب ڈالر کا نقصان اٹھانا پڑا۔

انہوں نے کہا کہ ایشیا دنیا کی آبادی کا نصف حصہ ہے ، توانائی استعمال کرنے اور دنیا کی معیشت میں ایشیائی معیشت کا بھی بڑا حصہ ہے۔

وفاقی وزیر نے توانائی کے حوالے سے پانچ اہم نکات پر روشی ڈالتے ہوئے کہا کہ ایشیا ٹیکنالوجی کا لیڈر ہے، ایشیا بہت جلد دنیا کا آدھے سے زیادہ جی ڈی پی حاصل کر لے گا۔

انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنے منصوبوں میں جدت لانا ہو گی، ایشیائی ممالک کو از خود درپیش چیلنجز سے مل کر نمٹنا ہوگا کیونکہ ترقی یافتہ ممالک اپنی غلطیوں کو ٹھیک کرنے پر تیار نہیں، ہمیں خود سے ہی اپنے مسائل کا حل نکالنا ہو گا۔

ان کا کہنا تھا کہ کوئی ملک امیر ہے تو کوئی غریب، ایشیا کو بہتر کرنے کے لیے سب ممالک کا ساتھ چلنا ضروری ہے، موجودہ حالات کے پیش نظر اس خطے کی بہتری کے لیے سب کا باہمی اشتراک نا گزیر ہے۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی سے سب سے زیادہ متاثر ہو رہا ہے، 2022 میں موسمیاتی تبدیلی کے باعث پاکستان کو 30ارب ڈالر کا بڑا نقصان برداشت کرنا پڑا، سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں جانی و مالی نقصان ہوا، وبائی امراض پھیلنے سے مشکلات بڑھ گئیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ حالات پر قابو پانے میں حکومت اور عوام نے مل کر کام کیا جس کی وجہ سے سیلاب کے بعد حالات معمول پر آگئے۔

انہوں نے کہا کہ جب سی پیک پر کام شروع ہوا تو ہم نے توانائی پر گفتگو کی کیونکہ پاکستان کو بیس بیس گھنٹے کی لوڈ شیڈنگ کا سامنا تھا، حکومت نے ہائیڈل پاور پروجیکٹس شروع کئے، سولر منصوبوں پر بھی کام کا آغاز کر دیا گیا ہے، پاکستان میں توانائی کے ماحول دوست منصوبے لگائے گئے ،کوئلے کے استعمال سے بجلی بنانے کے لیے بھی ماحول دوست پالیسی اپنائی گئی۔

احسن اقبال نے کہا کہ ملکی معیشت بہتری کی جانب گامزن ہے، حکومت توانائی کے شعبے کی ترقی پر کام کررہی ہے، ہماری حکومت نے سی پیک کے تحت توانائی کے منصوبے شروع کیے۔

انہوں نے کہا کہ ہم چاہتے ہیں سب کو سستی اور ماحول دوست توانائی حاصل ہو، توانائی کی کمی پوری کرنے کے لیے مختلف منصوبوں پر کام جاری ہے، متبادل توانائی کے منصوبوں پر بھی کام ہو رہا ہے، توانائی کے شعبے میں اصلاحات کا عمل جاری ہے۔

وزیر منصوبہ بندی کا کہنا تھا کہ توانائی کی ضروریات پوری کرنے کے لیے تاجکستان کے ساتھ کاسامنصوبے پر کام کررہے ہیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ پاکستان میں موسمیاتی تبدیلی کے حوالے سے بہت سے اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، ہمیں دیکھنا ہو گا کہ ان منصوبوں کے لیے سرمایہ کاری کیسے حاصل ہو گی، ہمیں ایسا ماحول بنانا ہو گا جس میں سرمایہ کاری آسان ہو اور توانائی کے شعبے میں مزید ترقی ہو جبکہ ہمیں اس سلسلہ میں اپنی پالیسیاں بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہمارا ٹارگٹ گرین انرجی کا حصول ہے، ہم چاہتے ہیں سب کو سستی اور ماحول دوست توانائی حاصل ہو، جن ممالک نے ماحول کو خراب کیا ہے وہ اپنی ذمہ داری پوری کرنے کو تیار نہیں، ترقی یافتہ ممالک کو اپنی غلطیوں درست کرنے کا احساس نہیں جس کی وجہ سے ترقی پذیر ممالک شدید متاثر ہو رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ امید ہے کہ ایشیائی ممالک گرین انوائرمنٹ کے لیے ملک کر کام کریں گے، ایشیائی ممالک کو ایک دوسرے کے باہمی تعاون سے اپنے مسائل کا حل نکالنا ہوگا، کوئی ملک امیر ہے تو کوئی غریب، ایشیا کو بہتر کرنے کے لیے سب کا ساتھ چلنا ضروری ہے، اس خطے کی بہتری کے لیے سب کا باہمی اشتراک ضروری ہے۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 30 ستمبر 2024
کارٹون : 28 ستمبر 2024