• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:22pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:47pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:22pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:45pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:47pm

لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس: علی امین گنڈاپور کیخلاف اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع

شائع October 21, 2024
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو: ڈان نیوز
وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور— فائل فوٹو: ڈان نیوز

اسلام آباد کی انسداد دہشت گردی عدالت نے لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس میں وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا۔

انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے تحریک انصاف کے رہنماؤں کے خلاف لانگ مارچ توڑ پھوڑ کیس کی سماعت کی۔

اس موقع پر پی ٹی آئی وکلاء سردار مصروف و دیگر عدالت پیش ہوئے، دوران سماعت فیصل جاوید کی حاضری سے معافی کی درخواست دائر کی گئی۔

فیصل جاوید کی حاضری سے استثنی کی درخواست منظور کرتے ہوئے سماعت 21 نومبر تک ملتوی کر دی گئی۔

علی امین گنڈا پور کے عدالت میں پیش نہ ہونے پر اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا گیا۔

واضح رہے کہ 21 ستمبر کو انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ آئی نائن میں درج مقدمے میں علی امین گنڈاپور و دیگر پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیے تھے۔

بعد ازاں، 3 اکتوبر کو عدالت نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور کے وارنٹ گرفتاری برقرار رکھتے ہوئے ملزم تنویر بٹ کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی کا آغاز کر دیا تھا۔

4 اکتوبر کو پشاور ہائی کورٹ نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کی 2 مقدمات میں 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت منظور کرلی تھی۔

وکیل نے مؤقف اپنایا تھا کہ درخواست گزار کے خلاف اسلام آباد میں مقدمات درج کیے گئے ہیں، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتا ہے لیکن گرفتاری کا خدشہ ہے۔

عدالت نے علی امین گنڈاپور کو 25 اکتوبر تک راہداری ضمانت دیتے ہوئے متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کی ہدایت کر دی تھی۔

1000 حروف

معزز قارئین، ہمارے کمنٹس سیکشن پر بعض تکنیکی امور انجام دیے جارہے ہیں، بہت جلد اس سیکشن کو آپ کے لیے بحال کردیا جائے گا۔

کارٹون

کارٹون : 22 اکتوبر 2024
کارٹون : 21 اکتوبر 2024