• KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm
  • KHI: Zuhr 12:16pm Asr 4:09pm
  • LHR: Zuhr 11:47am Asr 3:27pm
  • ISB: Zuhr 11:52am Asr 3:28pm

حکومتی کاوشوں سے معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے، وزیراعظم

شائع November 8, 2024

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ حکومتی کاوشوں سے معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے، معیشت آہستہ آہستہ بہتر ہورہی ہے، پالیسی ریٹ کے ساتھ مہنگائی میں بھی کمی ہوئی ہے،پالیسی ریٹ میں کمی سے معاشی سرگرمیاں بڑھیں گی، امداد کی بجائے تجارت اور سرمایہ کاری میں اضافے کی پالیسی پر عمل پیرا ہیں۔

اسلام آباد میں یوم اقبال کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پالیسی ریٹ کے ساتھ مہنگائی میں بھی کمی ہوئی ہے، پچھلے سال جو مہنگائی 32 فیصد پر تھی آج 6 اعشاریہ 7 فیصد پر پہنچ گئی ہے۔

وزیراعظم نے کہا کہ میں آپ کو ایک اچھی خبر دینا چاہتا ہوں جس سے معیشت ترقی کرے گی اور زراعت و صنعت تیزی سے آگے بڑھیں گے۔

انہوں نے کہاکہ حکومت نے سردیوں کے 3 ماہ دسمبر تا فروری بجلی اضافی استعمال پر بجلی سہولت پیکیج دینے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے تحت بجلی قیمتوں میں خاطر خواہ کمی کی جارہی ہے، بجلی سہولت کا اطلاق اس سال دسمبر سے اگلے سال فروری تک کے بلوں پر ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ اس پیکیج کے تحت گھریلو صارفین کے لیے اضافی بجلی کے استعمال پر فلیٹ ریت 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ ہوگا، گھریلو صارفین کو مختلف سلیبس میں 11 روپے 42 پیسے سے لیکر 26 روپے 7 پیسے فی یونٹ تک بچت ہوگی۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ اس پیکیج کے تحت کمرشل صارفین کو موسم سرما کے 3 میں بجلی کے اضافی استعمال پر 13 روپے 46 پیسے سے لے کر 22 روپے فی یونٹ بچت ہوگی جوکہ 34 سے 47 فیصد فی یونٹ بنتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ اس پیکیج کے نتیجے میں بجلی کی لاگت میں کمی سے پاکستان میں صنعت کا پہیہ تیز ہوگا، زراعت ہری بھری ہوگی، کاروبار اور برآمدات بڑھانے میں مدد ملے گی اور پیداوار میں اضافہ ہوگا جبکہ معیشت مزید مضبوط ہوگی۔

قبل ازیں وزیر اعظم نے کہاکہ مفکرپاکستان کی شاعری میں قوموں کی تقدیر بدلنے کا پیغام ہے، اقبال کے فلسفے اور خودی کے پیغام پر عمل کرنے کی ضرورت ہے، برصغیر سمیت عالمی سطح پر بھی اقبال کا کلام اثر رکھتا ہے،شاعرمشرق نے نوجوانوں میں خودی کا جذبہ پیدا کیا۔

کارٹون

کارٹون : 14 نومبر 2024
کارٹون : 13 نومبر 2024